گھر سَر پر اُٹھا لینے کا محاورہ تو ہم عام بول چال میں
استعمال کرتے ہی رہتے ہیں لیکن ایک چینی شخص ایسا بھی ہے جس نے اس محاورے
کو حقیقت کر دِکھایا ہے۔
جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے Guangdong سے تعلق رکھنے والا یہ
شخص اپنے گھر سے اس قدر محبت کرتا ہے کہ ایک پَل بھی دور نہیں رہ پاتا، اسی
لئے تو یہ جہاں جہاں جاتا ہے اپنے ننھے سے گھر کو سَر پر اٹھائے گھنٹوں
گھومتا رہتا ہے۔
|
|
سڑکوں سے پلاسٹک کی بوتلیں اور ٹِن کینز اٹھانے کا کام کرنے والے اس شخص نے
بانس کی مدد سے 1.5 میٹر چوڑی اور 2.2 میٹر اونچی ایک ایسی چھوٹی جھونپڑی
تیار کی جس کا کل وزن 60 کلو گرام ہے۔
اپنے اس کل اثاثہ کو سَرپر اٹھا کر یہ شخص روزانہ 270میل کی مسافت پیدل ہی
طے کرتا ہے اور جب چاہے جہاں چاہے اپنے اس انوکھے گھر میں آرام بھی کر لیتا
ہے۔ کیوں ہے نا عجب غضب انسان!
|