محترمہ فاطمہ جناح کی آج 46 ویں برسی

قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کام کرنے والی مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی آج 46 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک پاکستان کی ممتاز رہنما اور قائداعظم محمد علی جناح کے ہر قدم کی ساتھی محترمہ فاطمہ جناح 30 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ 1910 میں انہوں نے میٹرک اور 1913 میں سینئر کیمرج کا امتحان پرائیویٹ طالبہ کی حیثیت سے پاس کیا۔
 

image


1922 میں محترمہ فاطمہ جناح نے ڈینٹیسٹ کی تعلیم مکمل کر لی۔ تاہم 1929 میں قائد اعظم محمد علی جناح کی زوجہ کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنی زندگی بھائی کی خدمت کے لئے وقف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

محترمہ فاطمہ جناح نے نہ صرف نجی زندگی میں بلکہ سیاسی زندگی میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح کا ہر قدم پر ساتھ دیا۔ 1964 میں ضعیف العمری کے باوجود وہ ایوب خان کے خلاف منصب صدارت کے مقابلے میں اتریں۔ تاہم دھاندلی کے باعث انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 

image

محترمہ فاطمہ جناح ہر مقام اور ہر میدان میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ دیکھنے کی خواہاں تھیں۔ وہ جب تک زندہ رہیں تب تک انہوں نے خواتین کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی۔ نو جولائی 1967 کو مادر ملت 73 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ ان کی بے مثال جدوجہد اور قربانیاں آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Fatima Jinnah (30 July 1893 – 9 July 1967) was a dental surgeon, biographer, stateswoman, and one of the leading Founding mothers of modern-state of Pakistan, and was also the younger sister of Muhammad Ali Jinnah, the founder of Pakistan.