مجھے عورت پسند ہے

 یوں تو دنیا میں شاید ہی کو ئی ایسا مرد ہو ، جسے عورت پسند نہ ہو کیو نکہ اﷲ تعالیٰ کے پا ک ذات نے انسان کے خمیر میں مرد اور عورت دونوں کیلئے ایک دوسرے کے لئے کشش رکھی ہے ،ایسا نہ ہو تا تو شاید یہ دنیا مانندِ جہنم ہو تی۔مگر عورت کی پسندیدگی کی وجوہات دنیا میں الگ الگ ضرور ہیں، دنیامیں بہت سارے انسان عورت ذات کو شاید اس لئے پسند کرتے ہیں کہ اس کی قربت ان کو جنسی آ سودگی دلانے کا با عث بنتی ہے مگر مجھے عورت اس لئے پسند ہے کہ میرے آقا ،سرورِ کائنات، سردارِ دو جہاں حضرت محمد ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے کہ مجھے عورت اور خو شبو پسندہیں۔اور جس چیز سے ہمارے پیارے پیغمبر نے اظہارِ محبت کیا ہو اس سے محبت کرنا میں اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہوں۔عورت مجھے اس لئے بھی پسند ہے کہ میری ماں ایک عورت ہے جو پیار و محبتوں کا ایک مجمو عہ ہے۔انسانی رشتوں میں سب سے زیادہ محبت کرنے والی ہستی ماں ہی تو ہے۔ ماں کا وجود محبت کا وہ بے کراں سمندر ہے جس کے وسعت کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا، دنیا میں میرے جتنے بھی دیگر رشتے ہیں وہ مجھ سے محبت کرنے کی قیمت ما نگتے ہیں ، صرف میری ماں وہ واحد ہستی ہے جو مجھ سے محبت کے بدلے کچھ نہیں مانگتی۔سچی بات تو یہ ہے کہ دنیا میں ہر انسان کا وجود ماں (جو ایک عورت ہے) کا احسان ہے شاید اس لئے اﷲ تعالیٰ  نے جنت ماں کے قدموں تلے رکھی ہے۔اگر اتنی عظیم ہستی ـ’’میری ماں ‘‘ ایک عورت ہے تو میں کیوں عورت سے محبت نہ کروں۔اگرچہ میری ماں اس وقت دنیا میں نہیں رہی لیکن اب بھی جب مجھے کہیں تکلیف پہنچتی ہے یا کہیں ٹھوکر لگتی ہے تو میرے منہ سے بے ساختہ اور غیر ارادی طور پر ’’ ہائے ماں ، ہائے مورے‘‘ کی آواز نکلتی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مجھے اپنی ماں (جو ایک عورت ہے) سے بے پناہ محبت ہے-

مجھے عورت اس لئے بھی پسند ہے کہ میری بیوی ایک عورت ہے جو نہ صرف یہ کہ میری اولاد کی خالق ہے بلکہ وہ دنیا کے اس تکلیف دہ سفر میں قدم قدم پر میرا ہاتھ بٹاتی ہے وہ ہر معاملے میں میری خدمت گار ہے مثلا وہ میرے کپڑے دھلا کر، استری کراکر میرے دھوبی کا کام کرتی ہے،کھانا پکا کر ، برتن دھو کرگویا باورچی اور ملازمہ کا کام کر تی ہے ،میرے غیر مو جودگی میں گھر کی حفاظت کا کام کرکے گویا چوکیدار کا کام بھی کرتی ہے۔میری فطری خواہش یعنی جنسی ضرورت، لذت،سکون و راحت کا ذریعہ بھی میری بیوی یعنی ایک عورت ہی ہے وہ میری زندگی کی ساتھی اور ہر غم و خوشی میں شریکِ سفر ہے۔مجھے عورت اس لئے بھی پسند ہے کہ میری بیٹی بھی ایک عورت ہی ہے جسے میں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑی رحمت سمجھتا ہوں۔اس سے مجھے اور مجھے اس سے والہانہ پیار ہے وہ میرے کسی چھوٹی سی تکلیف پر بھی تڑپ اٹھتی ہے وہ میری خدمت میں سکون و مسرت محسو س کر تی ہے وہ میری جنت کی ضامن بھی ہے بشرطیکہ میں اس کی پرورش صحیح طریقہ سے کروں۔میری بہن بھی ایک عورت ہے جو مجھ سے پر خلوص پیار و محبت کا رشتہ نبھا رہی ہے میرے لئے وہ ایک ایسا پھول ہے جس کی مہک کبھی ختم نہیں ہو تی۔ایک ایسی دوست ہے جو کبھی بے وفا نہیں ہو تی۔میں اس کی ہر خوشی پر اور وہ میری ہر خوشی پر پھولے نہیں سماتی۔

چونکہ مجھے عورت ذات سے پیار ہے اس لئے مغربی ممالک میں عورت سے جو سلوک کیا جاتا ہے اس کا مجھے بہت افسوس ہے۔

کیونکہ وہاں عورت کو ایک کھلونا سمجھا جاتا ہے، مرد جب چاہے اس سے سے کھیلتا رہتا ہے مگر جب اس کا جی بھر جاتا ہے تو اس (عورت) کو پھینک دیا جا تا ہے۔اس کی مقبو لیت اس کی جسم کی کشش تک محدود ہے۔وہاں جب عورت بو ڑھی ہوجاتی ہے تو اسے اولڈ ہاوس میں میں پھینک دیا جاتا ہے،جب کہ ہمارے ہاں جب عورت بوڑھی ہو تی ہے تو وہ ماں، دادی اماں، نانی اماں بن کر مزید قابلِ احترام اور قابلِ عزت سمجھی جا تی ہے ۔اس لئے میں ان عورتوں کو خو ش قسمت تصور کرتا ہوں جو پاکستان میں پیدا ہو ئی ہیں اور پاکستا ن میں اپنی زندگی گزار رہی ہیں جن کی عزت و عصمت کی حفا ظت کے لئے ان کے بھائی، انکے شوہر جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

البتہ مجھے نفرت ہے ایسی عورت سے ، جو فساد کا جڑ بن جاتی ہے جو باپ،بھائی یا خاوند کے ہا تھ میں ہتھیار دے کر قتل و انتشار کا باعث بنتی ہے یا اپنے باپ،بھائی اور شو ہر کے لئے بدنامی و رسوائی کا سیاہ داغ بن جاتی ہے۔مجھے عورت پسند ہے مگر وہ عورت جو اپنی ہر حیثیت میں اپنے فرائض کو بہ احسنِ تقویم پورا کرنے کی خلوصِ دِ ل سے پورا کرنے کی کو شش کرتی ہے اور ہمیشہ اپنے اور اپنے دیگر رشتوں کی تقدس، عزت اور احترام کو ملحوظِ خاطر رکھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الراقم : روشن خٹک
ربطہ نمبر:03018888237

 
roshan khattak
About the Author: roshan khattak Read More Articles by roshan khattak: 300 Articles with 315785 views I was born in distt Karak KPk village Deli Mela on 05 Apr 1949.Passed Matric from GHS Sabirabad Karak.then passed M A (Urdu) and B.Ed from University.. View More