برقعہ پردہ یا نمائش

بے شک اﷲ تعالیٰ نے پردہ عورت کے تحفظ کے لئے اس کو بخشا ہے ، اسی لئے اسلام مذہب میں پردے کو صدیوں سے اونچا مقام حاصل ہے مگر آج کے دور میں پردہ یعنی برقعے کا استعمال کتنی ہی عورتیں اور لڑکیاں بہت ہی بے پردگی سے کر رہی ہیں ۔ دیکھا جائے تو دور حاضرہ میں عورتوں نے برقعے کا ایک جدید قسم کا فیشن ایبل لباس بنا لیا ہے ۔ آج کے دور میں ہم جہاں بھی نگاہیں اُٹھاتے ہیں ہمیں ذیادہ سے ذیادہ برقعہ پہنی خواتین نظر آتی ہیں مگر کس قسم کا برقعہ اس پر غور کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ سوچتے ہی ہمیں نظر آئے گا کہ یہ برقعے کس قسم کے ہوتے ہیں اور ہماری آنکھیں کتنا بڑا دھوکا کھائے ہوئے ہیں کہ جن برقعوں کو ہم برقعہ یعنی پردہ کہتے ہیں وہ کئی سے بھی پردہ نہیں بلکہ نظروں کا دھوکہ ہے ، آج ذیادہ تر برقعے ہمیں اس طرح نظر آتے ہیں جن پر بڑے بڑے چمکتے جھلملاتے اور دلکش ایمروڈی کے ستارے جڑے ہوتے ہیں جو بے شک بلاشبہ راہ چلتے کسی کو بھی اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے راغب کرنے کے لئے کافی ہے۔ ایسے برقعے کو دیکھ کر دیکھنے والی کی زبان سے اگر یہ کلمات نکلتے کوئی حیرت کی بات نہیں ہوگی۔کہ واہ کتنا دلکش برقعہ ہے ۔ کئی خواتین تو برائے نام برقعہ اوڑھتی ہیں مطلب اس برقعے کی جدید کٹنگ اور اس قدر چست اور تنگ ہوتی ہے کہ وہ برقعے باقاعدہ جسم کی نمائش کرتے نظر آتے ہیں ۔جسے کئی سے بھی ہم پردہ کہہ ہی نہیں سکتے۔ ایسے برقعے کو دیکھ کر کوئی منچلا اگر یہ کہہ دے کہ واہ کیا برقعہ ہے ۔ تو کوئی غصہ کی بات نہ ہو گی کیونکہ اس طرح کے جست اور جسم کے نشیب و فراز کی نمائش کرنے والے برقعے پہنے ہی اس لئے جاتے ہیں کہ پہننے والی پر تعریفی فحش کلمات کہے جائیں ۔ نعوذوباﷲ تبارک و تعالیٰ نے پردہ اس لئے نازل کیا کیونکہ جاہلیت کے دور میں یہ عالم تھا کہ فاسق لوگ اندھیری رات میں راستے سے گزرنے والی عورتوں پر آوازیں کستے تھے۔ اس لئے پاک دامن عورتوں پر کوئی لب نہ ہلا سکے اس لئے اﷲ تبارک و تعالیٰ نے مسلمان عورتوں کو پردے کا حکم دیا مگر آج ہماری عورتیں اﷲ کے حکم کے برعکس چست اور تنگ اور پرکشش برقعے اوڑھ کر مردوں سے وہ کام کروا رہی ہیں جو ناں ہواس لئے پردہ رائج کیا گیا، اﷲ تعالیٰ نے پردے کا حکم اس لئے دیا کہ لوگوں کی نظریں احترام سے نیچی ہو جائیں مگر ان چست برقعوں کا تو نظریں دور تک پیچھا کرتی ہیں ۔ ایسے برقعوں کا مقصد کئی سے بھی پردہ نہیں ہے ، بلکہ یہ برقعہ باقاعدہ جدید قسم کا ایک فیشن لباس ہے اور ایسے برقعے کو پردہ کہنا اﷲ کے حکم کی نافرمانی میں شامل ہوگااس سے تو بہتر یہ ہو گا کہ اپنے دوپٹے پر چادر نما اسکارف سے اپنا سر اور جسم کو اچھی طرح دھانپ کر پردہ کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ کم از کم دیکھنے والی نظریں تو عزت اور احترام سے جھک جائیں گی۔بے شک پردہ ہمارے پیارے نبیؐ کے زمانے میں رائج ہوا ہے اور یہ اﷲ کا حکم اور مگر دور جدید کا برقعہ ہم نے بنایا ہے اور ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیئے کہ پردہ کیا جائے نہ کہ پردے کے نام پر جدید قسم کا چست و تنگ فیشن ایبل لباس پہنا جائے۔ قرآن مجید میں اﷲ تعالیٰ اپنے نبیؐ سے فرماتے ہیں (اے نبی ؐاپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر چادر لٹکا لیا کریں )ایک بات پر اور غور کیا جائے تو آج زیادہ سے ذیادہ گھرانوں کی خواتین برقعہ صرف گھر سے پہنے ہوئے لباس کو چھپانے کے لئے پہنتی ہیں اور وہی خاتوں کبھی پہنے ہوئے قیمتی زیورات اور کپڑوں کو دکھانے کے لئے بِنا برقعے کی نظر آتی ہیں ۔ وہ اس طرح کہ جب کسی خاتوں کو اچانک کئی باہر جانا ہوتا ہے تو وہ گھر کے پہنے لباس پر ہی برقعہ اوڑھ لیتی ہیں ۔اور نکل پڑتی ہیں یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ وہ ایک پردہ دار خاتوں ہے اور وہی عورت جب کسی شادی بیاہ کی تقریب میں شرکت کرتی ہے تو بِنا برقعے کے نظر آتی ہے ظاہر سی بات ہے کہ گھر کے کپڑوں میں لوگ نہ دیکھیں اس لئے برقعہ اوڑھا گیا اور شادی بیاہ میں پہنے لباس اور قیمتی گہنوں کو لوگ دیکھیں اس لئے برقعہ اتارا گیا ٹھیک تماشہ ہال کے پردے کی طرح جو کبھی گرتا ہے تو کبھی اُٹھتا ہے ۔ قارئین کو اپنے دماغ پر ذیادہ سے ذیادہ زور دینے کی ضروت ہی نہیں کیونکہ بلا شبہ آج ہر جگہ ایسے ہی برقعے وہ بھی نقاب پوش برقعے ذیادہ تعداد میں نظر آتے ہیں جو صرف یہاں وہاں سیر سپاٹے کے لئے ہی استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ شادی بیاہ میں وہ برقعے خواتین کے ساتھ نہیں ہوتے جنہیں خواتین بلا جھجھک گھر پر چھوڑ کر فراموش کرکے تقریبوں میں شرکت کرتی ہیں ۔ کیا ہم اس پردے کا پردہ کہہ سکتے ہیں ؟کبھی بھی نہیں بلکہ یہ تو واضع طور پر بے پردگی ہے ۔

عورت کو پردے کا حکم اﷲ تعالیٰ نے اس لئے دیا کہ عورت کی حفاظت ہو اس کی عظمت اور نیک پہچان ہو قدر ہو مگر آج کتنی ہی غلط راستوں پر چلنے والی لڑکیاں اور عورتیں نقاب پوش برقعے کو اس لئے اوڑھ لیتی ہیں کہ ان کو کوئی پہچان نہ پائے اور گمراہی کی جانب بڑھتے ان کے قدموں کوکوئی روک نہ پائے ، دورِ جہالت میں فاسق لوگ بنا پردے کے راستے سے گزرنے والی عورتوں پر آوازیں کستے تھے مگر آج کے تعلیم یافتہ دور کا یہ عالم ہے کہ پردہ والی خواتین کو لوگ غور سے دیکھتے ہیں اور آوازیں کستے ہیں اور ایسا کیوں ہو رہا ہے اس کی وضاحت میں نے پہلے ہی کی ہے کیا ایسا صرف برقعے کے غلط استعمال سے ہو رہا ہے جس کے لئے یقینا آج ہمارا معاشرہ شرمندہ ہے سچ تو یہ ہے کہ برقعے کو غلط دھنگ سے استعمال کرنے والی خواتین یہ جانتی ہی نہیں کہ برقعہ یعنی کہ پردہ کسے کہتے ہیں اور اس کی اہمیت کیا ہے ؟ پردہ بے شک مذہب اسلام میں عورت کی شان اور اسکی پہچان ہے مگر آج کہاں ہے پردہ؟ دراصل پردہ اور برقعہ یہ دوالگ الگ چیزیں ہیں ، آج مائیں خود ہزاروں روپے خرچ کرکے اپنی بیٹیوں کے لئے اسٹائلیش برقعے درزی سے سلوا کر لیتی ہیں ، تعجب ہوتا ہے تو اس بات پر کہ برقعہ اوڑھنے والی بیوی کے خاوند خود اپنی بیوی کے لئے ہیروں کی جدید ایمرڈری کے برقعے خریدتے ہیں تاکہ برقعہ پہننے والی جازب نظر ہو اور دیکھنے والی نظریں حیراں رہ جائیں ۔ ارے واہ کیا برقعہ ہے۔

Syed Fawad Ali Shah
About the Author: Syed Fawad Ali Shah Read More Articles by Syed Fawad Ali Shah: 97 Articles with 80542 views i am a humble person... View More