|
|
آج کا دن کیسا گزرے گا؟ یہ فیچر لگ بھگ ہر اخبار کا ہی
حصہ ہوتا ہے اور لوگ بھی اسے بہت ذوق شوق کے ساتھ اس کا مطالعہ کرتے ہیں
اور متعدد افراد ان پر یقین بھی رکھتے ہیں- لیکن ایسا کرنا آپ کی شخصیت کے
لیے کوئی اچھی بات نہیں ہے- |
|
ایک امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کی تحقیق کے مطابق ستاروں کا حال معلوم
کرنے کی عادت آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے٬ کیونکہ کسی حادثے یا
خرابی پیش گوئی کی صورت میں لوگ اپنی قسمت بدلنے کا بیڑہ اپنے ہاتھوں میں
لے لیتے ہیں- |
|
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اپنی قسمت بدلنے کے لیے لوگ اضطرابی اور دو عملی
کا مظاہرہ کرنے لگتے ہیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچ سکیں- |
|
|
|
تحقیق کے مطابق جن لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ وہ اپنی قسمت بدلنے پر قدرت
رکھتے ہیں وہ ایسے خطرناک اور غلط فیصلے کرتے ہیں کہ دوسرے افراد کے ہوش اڑ
جاتے ہیں- |