پاکستان میں خواتین کی اقسام

پاکستان میں آجکل کچھ خواتین بری نظروں سے بچنے کے لیے پردہ کرتی ہیں تو کچھ خواتین اﷲ کے ڈر سے۔

ہمارے معاشرے میں خواتین کے ایمان کو صرف دو طریقوں سے پرکھا جاتا ہے، پردہ کرنے والی اور فیشن کرنے والی۔ پردہ کرنے والی خواتین کو جنتی بیبیاں یا انتہا پسند سمجھا جاتا ہے اور فیشین کرنے والیوں کو آزاد خیال ، مہذب یا برے لفظوں کے القاب دیے جاتے ھیں۔

پاکستان میں چونکہ اب ہر جگہ الٹی گنگا بہہتی ہے، اس لیے ان دونوں طرح کی خواتین کی { OL 12 } مذید دو اقسام ہیں۔

اب ہر پردہ کرنے والی کا بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ہے کہ وہ کسی موسیقی کے پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہی ہیں یا پھر واقعی اﷲ کے خوف سے پردہ کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ چند اسلامی بہنوں کو پردا کرنے پہ اتنا غرور ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف بے پردہ بہن سے بات کرنے سے کتراتی ہیں بلکہ اپنے آپ کو بھی ماڈرن دور کے مطابق اپ ڈیٹ رکھتی ہیں۔

د وسری طرف پردہ نہ کر نے والیوں کی بھی دو کیٹگریز ہیں ۔ کچھ غریب خواتین کو گھر کے خرچ کے لیے مجبوری ملازمت کرنا پڑتی ہے، سفارش اور کرپشن کے اس دور میں اچھی نوکریاں سب کو نہیں مل سکتی، مجبوراً فرنٹ ڈیسک، فرنچایز ، پولیس وغیرہ جیسی جابز کے لیے ان خواتین کو موقع کی مناسبت سے فیشن کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ کچھ جدید گھرانوں میں ظا ہری دکھاوے کی بجایے اعمال کی درستگی کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، اس وہ پردا کرنے یا نہ کرنے پر کسی پہ جبر نہیں کرتے۔

ہماری ذمہ داری ہے کہ کسی کے ظاہری رنگ ڈھنگ پہ نہ جائیں، کیونکہ اﷲ سب کو جانتا ہے۔ ہمیں غیبت اور بہتان جیسے گناہوں سے بچنا چاہیے۔
Asma
About the Author: Asma Read More Articles by Asma: 26 Articles with 28146 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.