ہم مہاجر کیوں ؟ پاکستانی کیوں نہیں ؟

ابو ایک بات تو بتائیں

آپ کے ابو یعنی میرے دادا ہندوستان سے ادھر پاکستان کیوں آئے ؟ کامران نے شام کی چائے پیتے ہوئے ابو سے سوال کیا

لو بھلا یہ کوئی بات ہے پوچھنے والی !!!!!!!!!!!
ارے یہ ہمارا ملک ہے اور اس ملک کو حاصل کرنے کے لیئے ہمارے اسلاف اور بزرگوں نے جدوجہد کی تھی اپنی جانوں کا نظرانہ دیا تھا اپنی جوانی، خواب، امنگیں ، آرزوئیں سب ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے کے لیئے چھوڑ دیا اور جب اس ملک کو حاصل کرلیا تو کیا ادھر بیٹھے رہتے ہندوں کی غلامی کرنے کے لیئے۔ جیسے ہی ملک بنا سب چھوڑ چھاڑ کر ادھر آگئے اپنے ملک اور تم اب پوچھ رہے ہو کہ کیوں آگئے حد ہے ویسے ۔۔۔ ابو نے ایک لمبی تقریر جھاڑ دی تھی جذباتی جو ہوگئے تھے

لیکن کامران مسکرا دیا

ابو سب لوگ وہاں سے اپنا گھر بار چھوڑ کر اس ملک کے لیئیے آئے تھے کہ یہ آپ کا ملک تھا آپ کے لیئے بنا تھا تو ابو پھر آپ لوگوں نے اپنے آپ کو پاکستانی کیوں نہیں کہا آپ لوگوں نے اپنے اوپر مہاجر ہونے کا لیبل کیوں لگالیا یہ تو آپ کا اپنا ملک تھا پھر اپنے ملک آنے والے مہاجر کیسے ہوگئے ابو بتایئے نا پاکستانی کیوں نہیں ہوئے ؟

تم بچے ہو ۔ ارے مہاجر وہ ہوتا ہے جو ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرے ہم ہندوستان سے ہجرت کرکے آئے تھے سمجھے اس لیئے ہم مہاجر ہیں ۔ ابو نے بچہ سمجھکر کامران کو بچوں کی طرح سمجھایا

ابو ہم بھی تو کرائے کے مکان میں رہتے تھے آپ نے دن رات سخت محنت کرکے اپنا خون پسینہ بہا کر اپنے لیئیے یہ گھر بنایا اور ہم اس گھر میں شفٹ ہوگئے تو ابو کیا ہم پھر بھی مہاجر کہلائے !!!!!!

یہ ملک ہمارے بزرگوں نے ہمارے لیئے حاصل کیا تھا یہاں رہنے کے لیئے تو اس ملک میں اس ملک کی شناخت کے ساتھ کیوں نہیں رہتے ہم ۔ ہم اس ملک میں شفٹ ہوئے تھے اپنے ملک میں اپنے وطن میں اپنے گھر میں ۔

ابو اگر ہم ہندوں اور انگریزوں کے مظالم سے تنگ آکر کسی دوسرے ملک چلے جاتے تو وہ ہجرت کہلاتی ہم مہاجر ہوتے لیکن ابو ہم ہندوستان سے ہجرت کرکے نہیں آئے تھے ہم دوسروں کے ملک سے اٹھ کر اپنے ملک اپنے وطن آئے تھے ہم مہاجر کیسے ہوئے ۔ بتائیں نا ابو ہم مہاجر کیسے ہوئے ؟؟؟؟

ابو آپ نے جو مہاجر کی تعریف کی اس کے مطابق

کیا صرف کراچی کے رہنے والے مہاجر ہیں ؟کیا صرف اردو بولنے والے مہاجر ہیں؟ کیا کسی سندھی پنجابی پٹھان نے ہجرت نہیں کی تھی کیا انہوں نے اپنا گھر بار نہیں چھوڑا تھا کیا انہوں نے اپنے پیاروں کی لاشیں نہیں دیکھیں تھیں پھر صرف مفاد پرست ٹولے کی باتوں میں آکر ہم کیوں لڑتے ہیں اجن کے چہرے عرصہ ہوا سامنے کھل کر آچکے جن کی منافقت سب کے سامنے اپنا بدصورت چہرہ لیئے کھڑی ہے ان کی باتوں میں آکر اپنے ہی لوگوں کے ساتھ نفرت کرنا ان کے لیئے برے الفاظ استعمان کرنا اور ان کا مزاق اڑانا کیا ہمیں یہ زیب دیتاہے یہ ملک تو ہم نے اسلام نافظ کرنے کے لیئیے لیا تھا کیا اسلام میں یہ سب جائز ہے جو ہم کررہے ہیں مفاد پرست منافق لیڈروں کے کہنے میں آکر کیا ہم اپنے مقصد سے نہیں ہٹ گئے ؟

کامران کے سوالوں کا جواب اس کے ابو کے پاس نہیں ہے ۔۔۔ اس لییے وہ خاموشی سے چائے پی رہے ہیں

لیکن کیا اس سوالوں کا جواب آپ کے پاس ہے ؟؟
Binte Ahemd
About the Author: Binte Ahemd Read More Articles by Binte Ahemd: 28 Articles with 26090 views I know that I m Some thing bcoz ALLAH Doesn't create garbage .. View More