ای میل ایڈریس

ہم انسانوں کے اندار بے پناہ حوصلہ اور کچھ کردکھانے کی صلاحیتں موجود ہوتی ہیں مگر بسا اوقات ہم اپنی کمزوری کی بدولت یا حالات سے خائف ہو کر ان سے درست طور پر کچھ کام نہیں لیتے سکتے ہیں اور لا علمی کی وجہ سے ہم یوں ہی اپنی زندگی گذر کر اس جہاں فانی سے رخصت ہو جاتے ہیں۔مگر کبھی کھبار لوگوں کی حوصلہ افزائی یا خود شناسی اور سوچ کا زاویہ وسیع کرنےسے ہم بہت کچھ حاصل کر جاتے ہیں۔ اس دنیا میں یاد رکھئے گا کہ کوئی کام جب تک ہم یہ نہ سوچ لیں کہ وہ نا ممکن ہے،ممکن کر دکھانا مشکل نہیں ہوتا ہے بات محض ہمت اور حوصلہ و جرات کے ساتھ عمل کرنے اور آگے بڑھنے کی جستجو کی ہے۔

یہ واقعہ بھی کچھ ایسا ہی ہے جو ابھی آپ سے بیان کرنے لگا ہوں۔اس کو اس وجہ سے آپ سے بیان کر رہا ہوں کہ شاید کسی کا اس سے بھلا ہو جائے اور مایوس لوگوں کو ایک نئی روشنی نظر آسکے۔

ایک آدمی نے ایک بڑی کمپنی میں نوکری کے لیے اپلائی کیا ۔ مالک نے اس سے انڑویو کیا پھر فرش صاف کرنے کا کہا ۔ اسکے بعد اسے کہا کہ تمیں میں ملازمت دے رہا ہوں ۔ مجھے اپنا ای میل ایڈریس دو تاکہ باقی کی فارمیلٹی ۔کب کام پر آنا ہے وغیرہ وغیرہ اس میں بھیج دوں گا۔

آدمی نے کہا ۔۔ سر میرے پاس نہ کمپوٹر ہے اور نہ ہی میرا کوئی ای میل ایڈریس ہے ـــــ
میں معذرت خواہ ہوں یہ نوکری پھر آپکو نہیں مل سکتی ہے مالک نے جواب دیا ۔

وہ آدمی مایوس ہو گیا اور اسکے پاس بس 10 ڈالر تھے ۔ اسکے پاس کوئی چارہ نہ بچا تو مارکیٹ گیا اور دس ڈالر سے ٹماٹر خریدے اور گھر،گھر جا کر بیچنے لگا تین گھنٹوں میں اسنے 60 ڈالر کمالیے ۔ تو اسکو لگا کہ میں اس طرح گذرا کرسکتا ہوں ۔

وہ ٹماٹر بیچتا رہا ۔۔ اسکو منافع ہوتا رہا ۔ دوکان بنائی ۔ پھر مارکیٹ بناڈالی
کوئی پانچ سال کے بعد اسکی مارکیٹ اس علاقے میں سب سے بڑی مارکیٹ بن گی ۔۔
ایک دن اس نے اپنی فیملی کے لیے لائف انشورنس خریدنے کا سوچا ۔ انشورنس ایجنٹ سے سب طے ہوا آخر میں اس نے کہا
جناب مجھے اپنا ای میل دیں باقی کی تفصیل میں میل کــر دوں گا
آدمی نے کہا میرا ای میل نہیں ہے

ایجنٹ نے حیران ہوکر کہا ۔۔ سر آپ اتنے کامیاب آدمی ہیں سوچیں اگر ای میل ایڈریس بھی ہوتا تو کتنے کامیاب ہوتے اور کہاں کے کہاں پہنچے ہوتے

آدمی نے رک کر زرا پیچھے مڑ کر سوچا اور کہا
ہاں معلوم ہے ۔۔ ایک آفس بوائے ہوتا

کہتے ہیں کہ امید پر دنیا قائم ہے انسان کو کسی بھی طور مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔کہتے ہیں کہ مایوسی کفر ہے۔جب انسان کے پاس کوئی راستہ نہ بھی ہو تو اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے نا امیدی میں بھی یقین رکھنا چاہیے کہ وہی کوئی نہ کوئی راستہ بنا دے گا۔ اگر آپ کسی خاص موقعہ پر کچھ بھی حاصل نہیں کر پاتے ہیں تو بھی اپنے اندر اتنا حوصلہ ضرور رکھیں کہ جہاں بھی موقعہ مل سکے۔آپ کوشش کیجئے یقینا کامیابی ایک دن آپ کے قدم چومے گی۔انشااللہ
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 481834 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More