کسی گھر یا مقام کی تلاش میں سب سے اہم کردار اسٹریٹ کا
ہوتا ہے اور جب ہم اپنا مطلوبہ مقام یا پھر گھر تلاش کرنے میں کامیاب
ہوجاتے ہیں تو آئندہ کے لیے اس اسٹریٹ کی کوئی منفرد نشانی اپنے ذہن میں
ہمیشہ کے لیے محفوظ کرلیتے ہیں- لیکن دنیا میں چند ایسی منفرد اور حیرت
انگیز اسٹریٹس بھی موجود ہیں جو خود ہی انسان کی یادداشت کا حصہ بن جاتی
ہیں اور ان اسٹریٹس کو دیکھنے کے لیے سیاح سے دور دور سے آتے ہیں-
|
Blue Street in
Chefchaouen, Morocco
اگر آپ نیلے رنگ سے محبت کرتے ہیں تو آپ کو لازمی مراکش کے علاقے
Chefchaouen جانا چاہیے- یہاں کی مدد سڑکیں٬ دیواریں اور دروازے جادوئی
نیلے رنگ سے آراستہ ہیں- اس علاقے کے اردگرد موجود پہاڑ یہاں کی خوبصورتی
میں مزید اضافہ کردیتے ہیں- |
|
Vila de Gracia in Barcelona, Spain
جب لوگ گریشیا کے متعلق بات کرتے ہیں تو درحقیقت وہ ولا ڈی گریشیا کے بارے
میں بات کر رہے ہوتے ہیں جو کہ ایک تاریخی مرکز اور بارسلونا کے بہترین
مضافاتی مقفامات میں سے ایک ہے- یہاں کی مرکزی گلیاں تو خوبصورت ہیں ہی مگر
یہاں کے چوک گریشیا کو ایک منفرد ماحول فراہم کرتے ہیں-
|
|
Floating Umbrella Street in Águeda,
Portugal
پرتگال کا علاقہ Águeda اپنی حیرت انگیز تنصیبات کی وجہ سے مشہور ہے اور یہ
رنگارنگ تخلیقات Águeda کے ایک آرٹ میلے کا حصہ ہیں- رنگارنگ چھتریوں کا یہ
منفرد آئیڈیا گزشتہ سال بھی استعمال کیا گیا تھا- ان چھتریوں سے جہاں
شہریوں کو ایک جانب سایہ میسر آتا ہے وہی دوسری جانب یہ نظارہ بھی خوبصورت
دکھائی دیتا ہے-
|
|
Cracked Stones Street in Enschede, The
Netherlands
رومبیک ایک کمرشل اسٹریٹ ہونے کے ساتھ ساتھ شہر ضلغ کا مرکزی مقام بھی ہے-
تصویر میں دکھائی دینے والا پانی درحقیقت ایک چھوٹی سی ندی تھی جو کہ ماضی
میں زیر زمین بہتی تھی لیکن اسے بحال کرنے کے بعد دوبارہ سطح پر لایا گیا-
اب یہ پانی اسی شہری ماحول کا حصہ ہے- یہ غیر متناسب ڈیزائن اس مقام کے حسن
کو دوبالا کرتا ہے-
|
|
The Magic Carpet Streets in La Orotava,
Canary Islands
افریقہ کے ساحلی علاقے Tenerife کے کینری جزیرے کو سورج میں کی جانے والی
تفریح کے حوالے سے جانا جاتا ہے جو کہ یہاں آ کر مختلف سیاح کرتے ہیں- یہاں
کا سب سے قابل احترام اور تاریخی مقام La Orotava کی گلیاں ہیں جہاں جون
میں گلیوں کو مکمل طور پر پھولوں سے سجا دیا جاتا ہے- اور ہر طرف پھولوں کا
ایک قالین سے بچھا دکھائی دیتا ہے-
|
|
Geometric Streets in Vercorin,
Switzerland
سوئزر لینڈ کا ایک چھوٹا سا گاؤں Vercorin ہر سال آرٹسٹوں کو پیشکش کرتا ہے
کہ وہ موسم گرما میں یہاں آئیں اور اپنے فن کا جادو جگائیں- یہاں آنے والے
آرٹسٹ مختلف تخلیقی پروجیکٹس میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کے فن کے نمونے
پورے گاؤں میں پھیلے دکھائی دیتے ہیں- جیسے کہ 2010 میں ایک آرٹسٹ نے یہاں
کے پرانے اور قدیم گھروں اور گلیوں کو خوبصورت اور روشن رنگوں سے آراستہ
کردیا تھا-
|
|
The Pink Street in Lisbon, Portugal
لزبن کے ایک شہری منصوبے کے تحت یہاں کے ایک علاقے Cais do Sodré کی بحالی
کے کام کا آغاز کیا اور جس کے بعد یہ مقام تخلیقی اور ثقافتی صنعتوں کے ایک
نئے مرکز کے طور پر سامنے آئی- اس مقام کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے 24
گھنٹے کام کیا گیا- اس وقت یہاں کے آرکیٹیک نے پیدل چلنے والوں کو تحفے
دینے کی غرض سے اس مرکزی اسٹریٹ کا رنگ شوخ گلابی رکھنے کا فیصلہ کیا٬ جو
دیکھنے والے کو پہلی ہی نگاہ میں منفرد نظر آئے-
|
|
The Only Right-Hand-Drive Street in
London, England
یہ Savoy کورٹ اسٹریٹ ہے جہاں Savoy لگژری ہوٹل واقع ہے- یہ یو کے کی واحد
اسٹریٹ ہے جہاں ڈرائیور کو گاڑی Right-Hand-Drive کے قوانین کے مطابق چلانی
ہوتی ہے- اس سب کی وجہ یہاں موجود ہوٹل کا منفرد اسٹرکچر ہے- اس ہوٹل کا
داخلی دروازہ ایک چھوٹے سے راؤنڈ اباؤٹ کی صورت میں ہے- |
|