چائلڈ لیبر

آج پاکستان میں دو قسم کے ایسے طبقات ہیں جن کی آمدنیوں میں زمین و آسمان جیسا تضاد ہے۔

ایک طرف تو وہ طبقہ جن کی ماہانہ آمدنیاں لاکھوں میں، مفت بجلی و پانی، گاڑیوں اور رہائش کے مفت انتظامات، مفت علاج، مفت غیر ملکی دورے ۔ جبکہ ذمہ داریاں ایسی کہ ملک وقو م کا بھلا ہوتا دکھائی نہیں دیتا، سوائے اسکے کہ یہ لوگ عوام کے ٹیکسز سے دنیا میں جنت کے مزے لوٹیں اور عوام کو مذید سے مذید تر مہنگائی ہونے کی خوشخبریاں ملیں۔

دوسری طرف وہ غریب اور معصوم بچے جو ہر روز اپنے قد سے بھی لمبی بوریاں کندھوں پہ ڈالے کوڑے کڑکٹ کے ڈھیر پر اپنا مطلوبہ مواد ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں ۔ اور اس کوڑے کی قیمت بھی ان بیچاروں کو امیروں کی ایک منرل واٹر کے برابر ملتی ھو گی۔

حکومت وقت سے درخواست ہے کہ غیر منافع مرا عات یافتہ طبقے کی ماہانہ آمدنیوں سے پانچ یا دس فیصد حصہ ان بچوں کے لئے وقف کر دیا جائے یعنی امداد نہ دی جائے بلکہ ان بچوں کے لئے فنی تعلیمی ادارے کھولے جائیں ا ور انکو کام کرنے کا معاوضہ بھی دیا جائے۔ کیو نکہ انکے والدین بھی ماضی میں چالڈ لیبر ہونے کی وجہ سے نشہ، بھیک، جسم فروشی جیسی برائیوں اور جرائم میں ملوث ہو چکے ہیں جبکہ ہمیں آج کے ان غریب بچوں پہ ترس کھانا ہے اور مفید شہری بنانا ہے۔

 

Asma
About the Author: Asma Read More Articles by Asma: 26 Articles with 25842 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.