سنا تھا کہ تھر میں انسان اور جانور ایک ہی جوہڑ پر سے
پانی پیتے ہیں مگر قحط کی صورتحال کے بعد ایسے مناظر دیکھنے کو بھی
ملے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے تو کابینہ کے اجلاس کے بعد ’’کھانے‘‘ اڑائے اور اسی
چار دیواری کے باہر متاثرین اس امید میں تھے کہ شاید ہمیں بھی ’’زندہ‘‘
رہنے کے لئے کچھ مل جائے،وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران
شاہ جی کے کھانے کی دعوت کو صرف اس وجہ سے ٹھکرایا کہ یہاں کے باسی اس
کھانے کے زیادہ حقدار ہیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ایک ایسا ادارہ ہے جو قحط
اور خشک سالی کی خبریں میڈیا پر آنے سے قبل ہی امدادی کاموں میں مصروف
تھا۔500سے زائد مقامات پر ہینڈ پمپ و کنویں جماعۃ الدعوۃ نے بنائے ہیں۔
|