میری پسندیدہ شخصیت کونسی ہے؟

ہماری دنیا تقلید کی دنیا ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کسی نہ کسی کی تقلید میں ضرور کوشاں ہے۔ دنیا میں بے شمار ایسی شخصیات ہیں جن کی تقلید کی جا رہی ہے۔ انہیں شخصیات میں ہمارے سٹارز بھی شامل ہیں۔ میرا دوست الف کہتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں ٹی۔وی کی حکومت چل رہی ہے کہ جس کو دیکھو وہی ٹی وی پر دیکھی جانے والی حرکتیں کر رہا ہے /كر رہی ہے۔صبح بیدار ہونے سے رات کو سونے تک کا ہر کام اور ہر ذمہ داری اور ہر موڈ ٹی وی پر نظر آنے والے ہمارے مخصوص پسندیدہ لوگوں کی تقلید میں ہوگا۔

ہمارا پسندیدہ اداکار یا اداکارہ جو مشروب پیتے نظر آتے ہیں اگرچہ وہ کیمرے کے سامنے صرف دو گھونٹ پی کر ہی لاکھوں کما کر چلتے بنے۔ مگر ہم نے ان کی تقلید میں وہ مشروب پینا ہے۔۔۔ ایسے ہی کپڑے جوتے گہنے اور گھر کا پورا سامان یہاں تک کہ اپنا انداز گفتگو بھی انہیں سے سیکھنا ہے۔

جبکہ اسی ٹی وی پر دیگر اہل علم اور صاحبان بصیرت کے اقوال اور ان کا طرز معاشرت بھی پیش کیا جاتا ہے مگر اسے نہیں اپنایا جاتا۔۔ کیوں؟

کیا کسی مسلمان مرد کی یہ شان تھی کہ وہ پینٹ شرٹ میں ملبوس سارا دن دوسرے مسلمانوں کی بہنوں بیٹیوں کو تنگ کرتا رہے؟ نہیں یہ نتیجہ ہے اس ماں کی تربیت کا جو اس بیٹے کو دودھ پلاتے ہوئے فلمیں اور ڈرامے دیکھتی تھی اور ہر کام فلمی انداز میں کرتی تھی جب اس کے بیٹے نے ماں اور پھر باپ کو اس حال میں پایا تو وہ بھی اسی راہ پہ چل پڑا۔۔۔۔نتیجہ سامنے ہے۔

حالانکہ یہی ماں اگر چاہتی تو نہ صرف اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتی تھی بلکہ اپنے بیٹے یا بیٹی کو بھی جہنم کا ایندھن بننے سے بچا سکتی تھی۔۔۔وہ چاہتی تو بیٹے کو دودھ پلاتے ہوئے قرآن پاک کی تلاوت کرتی تو اس سے نہ صرف اس کا یہ ننھا ستارہ جب چاند بنتا تو جنت کی حوروں کے ماتھے کا جھومر ہوتا۔

اگر ماں اسے سجدہ کرنا سکھاتی تو یہ آج جنتیوں کا امام ہوتا۔۔۔۔مگر ماں نے اسے جو سکھایا آج وہی کچھ وہ کر رہا ہے۔۔۔۔۔

اے کاش کہ ہم رسول اللہ صلے اللہ تعالے علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان کو سمجھ سکتے۔۔۔

آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اصحابی کالنجوم بایھم اقتدیتم اھتدیتم
یعنی میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ان میں سے جس کی بھی پیروی کرو گے ھدایت پاؤگے۔ مگر ہم نے ان ستاروں کو فراموش کر کے ان ناچنے اور گانے اور بے حیا فاحشات کو اپنا ستارہ اپنا من پسند بنا لیا ہے۔۔۔
افسوس کہ جنتیوں کی پیروی چھوڑ کر جھنمیوں کے پیچھے چل پڑے ہیں ہم لوگ۔۔۔۔ کوئی ہے جو آج وعدہ کرے کہ وہ کسی ایک صحابی رسول صلے اللہ تعالے علیہ وسلم کی طرز زندگی کو اپنائے گا۔۔۔؟؟؟

اگر چاہیں تو اپنی پسند کے صحابی رضی اللہ تعالی عنہ کا نام اور ان کا کوئی ایک واقعہ بیان کر دیں تاکہ دوسروں کو بھی شوق اور توفیق نصیب ہو۔۔۔۔
والسلام

Muhammad sajjad anjum
About the Author: Muhammad sajjad anjum Read More Articles by Muhammad sajjad anjum: 5 Articles with 8765 views I Am a Translator from Urdu To arabic...
.. View More