کینیڈا: مسلمان مسافر کی انوکھی قربانی

کینیڈا میں دورانِ سفر ایک مسلمان مسافر نے ننگے پاؤں شخص کو اپنے جوتے پیش کردیے اور خود ننگے پاؤں گھر کی جانب روانہ ہوگیا- کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسلمانوں کی وضع قطع رکھنے والے ایک باریش شخص نے بس میں سفر کے دوران ایک ایسے شخص کو دیکھا جس نے جوتوں کی جگہ پاؤں کو بالوں سے بنی ایک جالی میں لپیٹ رکھا تھا اور اس کا لباس بھی زیادہ اچھی نہیں تھا- جس کا مطلب ہے کہ اس مفلوک الحال شخص کے پاس پہننے کے لیے جوتے نہیں تھے-
 

image


اپنی منزل پر پہنچ کر بس سے اترنے سے پہلے باریش مسلمان نے اپنے جوتے اتار کر اس ننگے پاؤں مسافر کو پیش کردیے اور کہا کہ میں نے قریب ہی جانا ہے٬ میں پیدل چلتے ہوئے یہ مختصر سفر باآسانی جوتوں کے بغیر طے کرسکوں گا-

اس سارے واقعے کے دوران بس کے ایک آف ڈیوٹی ڈرائیور نے یہ عمل اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا٬ تصویر بنانے والے آف ڈیوٹی ڈرائیور سرجیت سنگھ ورک کا کہنا ہے باریش مسلمان اپنے جوتوں کے ساتھ اپنی جرابیں بھی دوسرے شخص کو بن مانگے پیش کیں اور جلدی سے بس سے اتر گیا-

ڈرائیور نے بتایا کہ مسلمان مسافر نے اس دوران بس اتنا کہا کہ آپ یہ جوتے پہن سکتے ہیں٬ پریشان نہ ہوئیے گا میں قریب ہی رہتا ہوں٬ میں ننگے پاؤں جاسکوں گا-
 

image

سرجیت سنگھ ورک کے بقول یہ کہہ کر مسلمان مسافر فوراً بس سے اتر گیا اور جوتا وصول کرنے والے شخص کو شکریہ ادا کرنے کا بھی موقع نہ دیا٬ دوسرے مسافر یہ مناظر دیکھتے ہی رہ گئے کیونکہ وہ تو اس مفلوک الحال شخص کے ساتھ بیٹھنے کو بھی تیار نہ تھے کیونکہ اس لباس گدلا اور بوسیدہ تھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

A Muslim man presented his shoes to a shoeless fellow bus passenger before getting off the bus and walking home barefoot himself. Prior to receiving the gift, the shoeless passenger was sat on the bus with only plastic hairnets to cover his feet.