ایمانداری کا انعام 80 ہزار ڈالر

آسٹریلیا کے ایک ضلعی میجسٹریٹ نے ٹی وی چینل ’چینل نائن‘ کے بیت الخلا سے ملنے والے ایک لاکھ ڈالر میں سے 80 ہزار ڈالر اس شخص کو دے دیے جس نے اس رقم کی نشاندہی کی تھی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق میلبرن کی عدالت نے یہ انوکھا فیصلہ چمندو امرسنگھے کے حق میں سنایا جنہیں سنہ 2011 میں ٹی وی چینل کی ایک عمارت میں اس وقت پچاس اور سو ڈالر کے نوٹوں کی گڈیاں ملی تھیں جب وہ وہاں خاکروب کے طور پر مامور تھے۔ یہ نوٹ چینل نائن کی دریا کے کنارے واقع عمارت میں معذور افراد کے ٹوائلٹ میں کوڑے کے ڈرم میں پڑی ہوئے تھی۔
 

image


چمندو امر سنگھے کی اطلاع پر جب پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا تو انھیں وہاں سے مذید رقم ملی جس کی کل مالیت ایک لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ نکلی۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق میجسٹریٹ مائیکل سمتھ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’ کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس قسم کی دیانتداری پر انعام نہ دیں۔‘ میجسٹریٹ نے 81 ہزار 597 ڈالر چمندو امر سنگھے کو دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ باقی رقم سرکاری خزانے میں جمع کر دی جائے۔

امر سنگھے اِن دنوں نیوزی لینڈ میں آئی ٹی کے طالبعلم ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ جب انھیں عدالت کے اس فیصلے کی خبر ملی تو انھیں سمجھ نہیں آئی کہ اس پر کیا کہیں۔ ’ میں بہت ہی خوش نصیب آدمی ہوں۔ میں یہ رقم قطعاً ضائع نہیں کروں گا۔‘

اس معاملے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسران نے بھی میجسٹریٹ کے فیصلے کی تائید کی۔ سینیئر کانسٹیبل ڈینیئل تھورن نے مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ امر سنگھے ایک طالبعلم ہیں اور وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں، لیکن ان کے دل میں بھی یہ خیال نہیں آیا کہ وہ یہ رقم چپکے سے اپنی جیب میں ڈال لیں۔‘
 

image


پولیس یہ معمہ حل نہیں کر سکی تھی کہ آخر یہ رقم بیت الخلا میں کون چھوڑ گیا تھا۔ پولیس کو شک تھا کہ امیرلڈ گویان نامی ایک شخص نے یہ رقم وہاں چھپائی تھی۔ لیکن پولیس نے امیرلڈ کو بعد میں اس معاملے سے بری قرار دے دیا تھا کیونکہ امیرلڈ کا کہنا تھا کہ نشے میں ہونے کی وجہ سے اسے یاد ہی نہیں کہ اس نے یہ رقم کہیں سے چرائی تھی یا اسے ٹوائلٹ میں چھپایا تھا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A student who found $100,000 in the toilets he was cleaning at the offices of an Australian television headquarters has been allowed to keep most of the cash after a judge rewarded his honesty. Chamindu Amarsinghe was working as a janitor in 2011 at the Nine Network's headquarters in Melbourne's Docklands when he discovered the cash while cleaning the ground floor toilets, the Herald Sun reported.