قسمت کا سسٹم

ایک قسمت اور دوسرا سسٹم ان سے ہمیشہ ہی عوام کو شکایتوں اور آزمائشیوں کا سامنا رہا ہے۔ ان کو بدلنے کی جرات اور ہمت ہر ایک میں نہیں اور ہر دوسرے میں بھی کم ہی ہے۔ ان دونوں کے بارے میں خیال یہ کیا جاتا ہے کہ پرانے ظالم و جابر باپ و اُستاد جیسے اوصاف و خصوصیات کی حامل ہیں اس لئے ان پر سر کھپانے اور لڑانے کی ضرورت نہیں جیسی یہ چل رہی ہیں ان کو چلنے اور مچلنے دو۔ ان کی مرضی اور خود ترسی کے علاوہ یہ دونوں تغیر و تبدل سے نا آشنا بھی ہیں ۔

قسمت اور سسسٹم ہر ایک کو اسکی پیدائش سے لے کر آزمائش سے گزارتے ہوئے موت کی طرف لے جاتے ہیں اس لئے اب ان کے ہمقدم جینا اور سب کچھ سیکھنا لازم و ملزوم ہے۔

قسمت اور سسٹم سب کو سب کچھ دینے پر کبھی مانی اور پہچانی نہیں اسی لئے ان کو وقت بے وقت بس کوسا اور ٹوکا جائے کیونکہ اس کام کے کرنے کو ٹیکس و ٹکٹ جو نہیں۔

قسمت اور سسٹم جو بدلنا چاہے پھر وہ چلنا بھی چاہے اب جو چلنا چاہے تو محنت بھی کرنا چاہے اب محنت ہے جان جلاوے اسی لئے اب تک اس سسٹم اور قسمت میں تغیر و تبدل صرف چند محنتی اور جان جلانے والے ہی دریافت کر سکے ہیں۔

پاکستان میں ڈاکٹر رضوان نصیر جو کہ ریسکیو ۱۱۲۲ کے بانی ہیں اس کی بہترین مثال ہیں کیونکہ انھوں نے سسٹم کو بدلنا چاہا اور بدلنے کے لئے محنت کا دروزاہ کھٹکھٹایا آج انھوں نے جو سسٹم بنا ڈالا ہے وہ سب کے سامنے اور تجربے میں بھِی ہے۔

منیر بھٹی نے نہ کالج تعلیم لی نہ فارن ڈگری لی اسی سسٹم میں محنت اور ہمت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور آج اپنا نام ہے کمایا اب ان کو سسٹم سے جو شکوہ تھا اُنھوں نے اپنا نام اور محنت کرکے اس کو اگر بدلا نہ بھی مگر یہ ہے کہ اس کو نیا رنگ ضرور دیا اس میں سے اپنی کامیابی کا حصہ نکالا اور سب کو کر کے دکھایا کہ نا پیسہ نہ ہنر نہ تعلیم مگر پھر بھی محنت کرنا اور کامیاب ہونا انھوں نے عوام کو سکھایا۔

قسمت اور سسٹم دنیا کے ہر کامیاب شخص کے لئے ویسے ہی تھے جس طدح کے ہم سب کے لئے بھی ہیں مگر پھر بھی یہ کمال ہے ان کا کہ پہلے کو بدلنے کے لئے محنت کی اور دوسرے کو بدلنے کے لئے اپنا حصہ ڈالا در حقیقت یہ ہم سب کے لئے ہی ممکن ہے۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 273910 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More