جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور سابق ممبر سندھ
اسمبلی نصر اللہ شجیح گزشتہ روز طالبعلم کی جان بچاتے ہوئے بالاکوٹ کے مقام
پر دریائے کنڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نصر اللہ شجیح عثمان پبلک سکول کراچی کے بچوں کے ہمراہ
تاریخی و سیاحتی قصبے بالا کوٹ کے دورے پر گئے ہوئے تھے۔
|
|
دوپہر کے وقت ایک طالبعلم سفیان عاصم دورے کے دوران پھسل کر دریا میں جاگرا
جسے بچانے کے لیے نصراللہ شجیح نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی لیکن پانی کے
تیز بہاﺅ کی وجہ سے دونوں سنبھل نہ سکے اور تیز لہروں میں بہہ گئے ۔
آخری اطلاعات تک طالبعلم کی لاش تو تلاش کرلی گئی ہے مگر نصر ﷲ شجیح کی لاش
کی تلاش ابھی جاری ہے -
|
|
جماعت اسلامی کے مطابق نصر اﷲ شجیح عثمان پبلک اسکول کیمپس 13 کے پرنسپل
تھے اور بچوں کو مطالعاتی دورے پر بالاکوٹ لے کر گئے ہوئے تھے- |