ہم سب خود ہی ذمہ دار ہیں

بڑے دُکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ آج جو ہمارے پاکستان کی حالت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ اور کہیں نہ کہیں اِس کی اِس حالت کے ہم سب خود ہی ذمہ دار ہیں۔ہم لاکھ حکومت کو گالیاں نکالیں، سیاستدانوں کو بُرا بھلا کہیں، ایجنسیوں کو الزام دیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ سب باتیں صرف ہم اپنے آپ کو بُری الذمہ کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ہم میں سے کوئی بھی پاکستان سے پیار نہیں کرتا، حکمرانوں کے ساتھ ساتھ ہم سب بھی اپنی جھوٹی انا کو قائم رکھنے کے لیے ملک کی عزت کا جنازہ نکالنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

عزیز دوستو! کسی گلی کی نکڑ پر لگے کھمبے کا بلب فیوز ہو جائے تو ہفتوں اور مہینوں گزر جاتے ہیں، روزانہ رات کے اندھیرے میں لوگ ٹھوکریں کھا کر گرتے ہیں، کتنے ہی راہزن اُس اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے نقب لگا کر معصوم لوگوں کو لوٹتے ہیں۔ لیکن ہم میں سے کسی میں یہ اخلاقی جرات پیدا نہیں ہوتی کہ اُس بلب کو تبدیل کر دیں، اور حکومت اور واپڈا کے انتظار میں ہم ساری تکلیفیں برداشت کرتے رہتے ہیں۔
ملک سے بدامنی، دہشتگردی کو ختم کرنے کا سب سے آسان اور سہل طریقہ یہ ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھے اور کچھ بھی غلط ہوتا نظر آئے تو پہلی فرصت میں وہاں پر موجود سب لوگوں کا آگاہ کرے اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں کو اطلاع کرے۔۔!!

ہمارے ہاں بہت سارے حادثات صرف لوگوں کی عدم توجہی اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ خدارا اپنی آنکھیں کھلی رکھتے ہوئے اپنے آپ کی اور اپنے پاکستان کی حفاظت کریں۔۔شکریہ
malik sheeraz khan
About the Author: malik sheeraz khan Read More Articles by malik sheeraz khan: 6 Articles with 4410 views MS(software Engineer )
SPS-08 Officer
Teacher
.. View More