دورِ جاہلیت میں لوگ بیٹیوں کو زندہ دفن کردیا کرتے تھے
لیکن اس کو کیا کہیں گے کہ اس جدید دور میں ایک باپ نے اپنے بیٹے کو مار
پیٹ کر کے زندہ دفن کردیا- تاہم راستے سے گزرنے والے ایک شخص نے بچے کی جان
بچا لی-
جی ہاں یہ حیرت انگیز واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیش آیا جہاں
مصطفیٰ نامی بچے کو اس کے باپ نے مارنے پیٹنے کے بعد مردہ سمجھتے ہوئے
قبرستان میں لے جا کر دفن کردیا-
|
|
تاہم قبرستان کے قریب سے گزرنے والے شخص نے لڑکے کی چیخ و پکار سن کر اسے
قبر سے نکالا اور گھر پہنچایا-
بچے کی ماں کو جب معلوم پڑا کہ بچے کے باپ نے ہی بچے کو زندہ دفن کیا تھا
تو اسے شدید صدمہ پہنچا اور وہ بے ہوش ہوگئی- ماں کا کہنا ہے کہ باپ کا
بچوں سے ہمیشہ سے ہی برا سلوک ہے-
پولیس نے باپ کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے ہی اپنے بیٹے
کو قبرستان میں زندہ دفن کیا تھا-
|