سستے رمضان بازار اور مہنگائی کم کرنے کے نسخے

لاہور میں صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ذخیرہ اندوز وں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے او رکہا ہے کہ ذخیرہ کی گئی اشیاء گوداموں سے باہر لائی جائیں اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں سپلائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے وزیر اعلی نے کہا کہ عام آدمی کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان نے اپنے دورہ میں سستے رمضان بازار کے تفصیل معائنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔جس سے غریب عوام بھر پور فائدہ اٹھارہے ہیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام موثر بنانے کے لئے ہر تحصیل و ضلع کی بنیاد پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن کی مانیٹرنگ خود وزیر اعلی کر رہے ہیں ۔لو جی شہباز شریف بھی کہہ رہے ہیں کہ رمضان بازاروں میں عوام کو سستے داموں معیاری اشیاء پھل سبزیاں وافر مقدار میں دستیا ب ہیں یہ خوشخبری انہوں نے ارکان اسمبلی اور وفد سے ملاقات میں سنائی ،سیکرٹری ماحولیات پنجاب انور رشید نے ڈی سی او مظفر گڑھ حافظ شوکت علی اور دیگر افسران کے ہمراہ جتوئی ،شہر سلطان ،علی پور اور خان گڑھ ،کے رمضان بازاروں کو دورہ کیا ،لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اوراشیاء خوردونوش کی کوالٹی کو چیک کیا،اس دورا ن انہوں نے مارکیٹ کمیٹی اور محکمہ مال کو ہدایت کی کہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں کو کم سے کم قیمت پر لاکر عوام کو ریلیف فراہم کریں ،سیکرٹری ماحولیا ت پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوا م کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق رمضان بازاروں کو روزانہ کی بنیا د پر مانیٹرکیا جارہا ہے جس سے رمضان بازاروں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے گزشتہ برسوں کی نسبت اس سال رمضان بازاروں کے انتظامات تسلی بخش ہیں انور رشید مزید کہتے ہیں کہ رمضان بازاروں کے قیام سے اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کی شرح قدرے کم ہوتی ہے اور غریب عوام رمضان بازاورں سے اپنی روزمرہ کی اشیاء ضروریہ بازار سے کم قیمت پر خرید کر سکھ کا سانس لے رہے ہیں صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیریز معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سپیشل منسٹر پنجاب چوہدری محمد ارشد جٹ نے چوک اعظم ،فتح پور اور جمن شاہ میں رمضان بازاروں کادورہ کیا چوک اعظم میں پولٹری کا ریٹ زیادہ ہونے پر ویٹرنری ڈاکٹر کی موقع پر سرزنش کی اور ریٹس میں کمی کا اعلان کیا چوہدری محمد ارشد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے رمضان بازاروں میں پانچ ارب کی سبسڈی دی ہے ۔اب بھی حکومت کی طرف سے عوا م کوریلیف نہ ملے تو کیا فائدہ ،انہوں نے سبزی فروٹ فروشوں کو کہا کہ ماہ مقدس میں مال کی بجائے نیکیاں کمائیں ،اور عوام کی دعائیں لیں ،فتح پور میں انہو ں نے سستا رمضان بازار کا دورہ کیا عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے اور سبسڈی دینے کی ہدایت جاری کی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سٹالز کی تعداد بڑھائی جائے جمن شاہ میں سستا رمضان بازار کے دورہ کے دوران صوبائی وزیر کو چینی کے سٹال پر چینی کی کمی کی شکایت کی گئی ،انہوں نے 300کلو گرام سے بڑھا کر روزانہ چینی پانچ سو کلو کا اعلان کیا انہوں نے صدر انجمن تاجران جمن شاہ انور گبر سے سستا رمضان بازار سے متعلق آراء معلوم کیں انہوں نے رمضان بازار کے عملہ سے متعلق بھی دریافت کیا کہ وہ شہریوں اورعوام کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں اطلاعات کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان بغیر کسی اطلاع کے اچانک لیہ پہنچ گئے اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرلیہ کے ہمراہ ضلع لیہ میں مختلف مقامات پر سستے رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی طر ف سے شہریوں کے لئے سبسڈی کی فراہمی اور معیاری اشیاء خوردونوش کا جائزہ لیا،ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ صارفین کو سستی ومعیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے سستے بازاروں کے قیام کا مقصدماہ صیام کے دوران صارفین کو یقینی بنا کرمعاشی ریلیف فراہم کرنا ہے انہوں نے سبزی فروٹ منڈی میں بولی کے نظام کی نگرانی کی اورقیمتوں کا جائزہ لیا فتح پور میں اے سی کروڑ ملک اختر منڈھیرا نے رمضان بازارکا دورہ کرتے ہوئے رمضان بازار میں سبزی فروٹ کی ریڑھیاں نہ ہونے کی وجہ سے سخت برہمی کا اظہار کیا اے سی کے حکم پر نائب تحصیلدار محسن شاہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گراں فروشی کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کیے جس پر ریڑھی بان و فروٹ والوں کے صدر مہر غلام مصطفی نے اے سی کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب ریڑھی بان مزدور ہیں روزانہ کی بنیاد پر سبزی فروٹ مہنگے داموں خرید کر کے کم ریٹ پر فروخت نہیں کر سکتے صدر سبزی منڈی ملازم حسین نے اے سی کروڑ سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔مگر انتظامیہ سبزی فروٹ کرنے والوں کے ساتھ تعاون کرے وہ کیسے نقصان برداشت کر سکتے ہیں رمضان بازار میں فروٹ سبزی فروخت کرنے والوں سے سبزی منڈی کے آڑھتی کمیشن نہیں لیں گے قارئین آپ نے وزیر اعلی پنجاب سمیت حکومتی ذمہ داروں کے رمضان بازاروں کے دوروں کے احوال اور ان کے بیانات اور انکشافات پڑھ لیے ہیں اب ایک قومی اخبار میں شائع ہونے والی وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ بھی پڑھ لیں کہ وہ کہتی ہے کہ ملک میں مہنگائی کا راج ہے تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کے لئے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے غریب اور متوسط طبقا ت زیادہ متاثر ہوئے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 7.09فی صد اضافہ ہوا ہے رپورٹ کے مطابق ٹماٹر پیاز آلو کیلا ایل پی جی ،چینی ،ریشمی کپڑا ،سرخ مرچ پسی ہوئی ،لمبے عرض کا کپڑا دال مونگ،چھوٹا گوشت ،فارمی مرغی ،کے انڈے تازہ دودھ ،دال ماش ،گڑ ،گندم ،بناسپتی ،دال مسور اور دہی سمیت 21اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور ستائیس کے نرخوں میں استحکام رہا اب ذرا اخبارات کے آئینے میں رمضان بازاروں کا عکس بھی دیکھ لیتے یں کہ لیہ میں سستا بازار میں بکنے والے آٹے کے تھیلے کے وزن میں آدھا کلو کمی کا انکشاف ہو اآٹے کے تھیلے کا وزن اعلی افسران کی موجودگی میں کیا گیا ،حیران کن طور پر کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ،مقامی اخبار نے لکھا ہے کہ انتظامیہ سبزی منڈی میں قیمتیں کم کرانے میں ناکا م ۔ریڑھی بان کہتے ہیں کہ انتظامیہ آڑھتیوں سے ریٹ کم نہیں کراسکی تو دکانداروں اور ریڑھی بانوں پر چڑھ دوڑی ہم خرید سے کم قیمت پر پھل کیسے فروخت کریں شہر میں کچھ بھی مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں پر فروخت نہیں ہوتا چو ک اعظم میں تاجروں نے رمضان بازار میں ریٹ لسٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تو کوٹ سلطان میں رمضان بازار میں فروٹ سٹال ہی نہیں ہے ملتان سے خبر ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے رمضان بازار میں ناقص اشیاء زائد نرخوں پر فروخت کی جارہی ہیں جس سے عوام کی توجہ رمضان بازار سے ہٹنے لگی ہے مشروبات کی کوالٹی ایک جبکہ مختلف سٹالوں پر ریٹ میں اضافہ ،جبکہ اچھی کوالٹی کی اشیاء کو شہریوں سے اوجھل رکھا جاتا ہے اعلی افسران کے وزٹ سے پہلے سب اوکے کی رپورٹ کر دی جاتی ہے دیگر سٹالوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی تضا د ہے ۔دیگر شہروں سے بھی رمضان بازار میں مہنگی اور ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت کی شکایات اخبارات میں شائع ہو رہی ہیں۔ لیہ میں رمضان بازار شہری آبادی سے دور غریب آبادی کو نظر انداز کرکے پوش علاقے میں لگایا گیا ہے پرانی سبزی منڈی میں لگایا جاتا تو شہر کے عوام آسانی سے وہاں آسکتے تھے اب نہ جانے مارکیٹ کمیٹی کے دفتر کے ساتھ رمضان بازار لگانے کا کیا راز ہے یہ انتظامیہ ہی بہتر جانتی ہے ایک طرف حکومت سستے بازار لگارہی ہے تو دوسری طرف گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی دی وزیر اعلی سے اسسٹنٹ کمشنر تک سستے بازاروں کے دورے بھی کر رہے ہیں سبزی فروٹ منڈیوں میں بولی کی مانیڑنگ بھی کی جارہی ہے پھر کیا وجہ سے کہ نرخوں میں کمی نہیں ہور ہی ہے ان بازاروں میں ناقص اور مہنگی اشیاء کی فروخت کی شکایات زبان زدعام ہیں یہ اربوں روپے کہیں وزراء سیکرٹریوں اور افسران کے دورں کے اخراجات کے لئے تو نہیں مختص کیے گئے ہیں مہنگایء کو قابو میں لانے کا نسخہ ہم پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ سبزی منڈیوں میں اور تھوک کے نرخوں پر کنٹرول کیا جائے ہمارا بتایا گیا یہ نسخہ پڑھا تو گیا ہے سمجھا نہیں گیا ،اس مقصد کے لئے افسران سبزی منڈیوں میں بولی کے نظام کے مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور وزن کراکے قیمتوں کا جائز ہ لے رہے ہیں اس سے سبزی فروشوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،ہم ایک بار پھربتائے دیتے ہیں کہ اشیاء خوردونو ش کی قیمتوں میں کمی یا استحکام لانے کے لئے پرچون کے ساتھ ساتھ تھوک ریٹ بھی مقرر کرنے ہوں گے تھوک فروشوں کو تو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا سارے ضابطے اور اصول پرچون فروشوں کے لیے ہی ہیں سبزی اورفروٹ منڈیوں میں بولی کے نظام کو ختم کر کے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکتی ہے تمام سبزیوں اور فروٹ منڈیوں میں پھل اور سبزیاں بولی پر نہیں وزن کے حساب سے فروخت کرائی جائیں تمام پھلوں او رسبزیوں کی قیمتیں بوری ،فی چالیس کلو گرام ،بیس کلو گرام ،دس کلو گرام ،پانچ کلوگرام ،اور ایک کلو گرام ،کے نرخ مقرر کیے جائیں جو فروٹ پیٹیوں میں فروخت ہوتے ہیں وزن کے تناسب سے ان پیٹیوں کے نرخ مقرر کیے جائیں کہ 14کلوگرام کے کریٹ کہ یہ قیمتیں ہوگی ،12کلو گرام کے یہ نرخ ہوں گے دس کلو گرام کریٹ اتنے کا ہوگا اور سات کلو گرام کریٹ کی قیمت یہ ہوگی ،ان کریٹس پر وزن اور کوالٹی بھی لکھی جائے تاکہ خریدنے والا دھوکہ میں نہ رہے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریوں اور افسران کی کاوشیں تو قابل ستائش ہیں تاہم وہ ہمارا بتایا گیا کہ نسخہ ہمارے ہی بتائے گئے طریقہ پر استعما ل کر کے دیکھ لیں بہتر نتائج سامنے آئیں گے ۔جو لوگ عام بازار ، سبزی منڈی اور رمضان بازار میں زیادہ منافع لے کر مہنگی اشیاء فروخت کرتے ہیں وہ بھی تو ہمارے ہی لوگ ہیں ۔ وہ کہیں سے درآمد ہوکر تو نہیں آئے وہ بھی اپنے شہریوں کا احساس نہ کریں تو پھر کیا کیا جا سکتاہے۔کسی بھی سبزی یا فروٹ کے ریٹ کم کرانے کا ایک نسخہ یہ بھی ہے کہ صدرانجمن تاجران اور صدرانجمن آڑھتیاں کے خلاف کارروائی کی جائے۔جہاں تک اس کا علاقہ ہوگا ریٹس خودبخود کم ہو جائیں گے۔

Muhammad Siddique Prihar
About the Author: Muhammad Siddique Prihar Read More Articles by Muhammad Siddique Prihar: 394 Articles with 304418 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.