ایک رات والی مسجد

یہ لاہور کی وہ مسجد ہے جو مسلمانوں نے ایک رات میں تیار کی تھی ، ہندو کہتے تھے یہاں مندر بنے گا اور مسلمان کہتے تھے کہ یہاں مسجد کی جگہ ہے ، یہ کیس عدالت میں گیا ، اور اس کیس کی پیروی مسلمانوں کی طرف سے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کر رہے تھے ،

بہرحال فیصلہ یہ ہوک کہ اگر صبح فجر کی اذان تک مسلمانوں نے یہ مسجد تعمیر کر لی تو ٹھیک ہے نہیں تو ہندو یہاں مندر بنائیں ،

کہتے ہیں مسلمانوں کا جذبہ دیکھنے والا تھا ، یہ مسجد لاہور کے شاہ عالم چوک میں واقعہ ہے ، یہاں جوق در جوق مسلماں مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے آئے ، اور الحمد اللہ فجر کی اذانوں سے سے پہلے ہی مسلمانوں نے مسجد تعمیر کر لی ،
یہ تھا پاکستان بنتے وقت مسلمانوں کا جذبہ ایمانی ،

یا اللہ آج کے مسلماںوں کو پھر سے ایسا جذبہ ایمانی عطاء فرماء
یا اللہ ہم سب میں آپس میں اتحاد پیدا فرماء آمین

اسی کے بارے میں تو ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں

مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے، برسوں میں نمازی نہ بن سکا —
Syed Shamil bukhari
About the Author: Syed Shamil bukhari Read More Articles by Syed Shamil bukhari: 5 Articles with 3949 views My name is Syed Shamil And i am Student It's my hobby to write articles.. View More