جشنِ آزادی ، احتجاج، انقلاب
(Ghulam Muhy ud Din, Lahore)
آج دِل خون کے آنسو رو یا جب
مُلکِ پاکستان میں ایسی صورتحال پر میڈیا اینکرز کو ہنستے ہوئے دیکھا جس کے
نتیجے میں خون خرابا ، لڑائی جھگڑا اور فسادات کی لمبی فہرست سامنے آنے کا
ڈر ہے۔کیا اِن لوگوںکے سینوں میں دِل نہیں ، دِل میں رحم نہیں ےا مخلوقِ
خُدا ِن کے لئے مذاق ہیں۔
یہاں خونی احتجاج پر تُلی نام نہاد سیاسی اور مذہبی پارٹیاں مِل کر عوام
اور پاکستان کو ایک ایسے سفر کی جانب لے کر نکل رہی جس میں کسی کی جان و
مال محفوظ نہیں اور مُلک کی سلامتی اور خود مُختاری کو بھی خطرہ
ہے۔14اگست2014جشنِ آزادی پر سیاسی و مذہبی فسادات برپا کرنے کی بڑی سازش کے
نتیجے میں ہونے والا قوم کا جانی اور مالی نقصان ہونے جا رہا ہے اور معزز
میڈیا چینلز بریکنگ نیوز میں برتری حاصل کرنے کی دوڑ میں مصروف ہیں اور نام
نہاد مشہور میڈیا اینکرز گفتگو کے دوران قہقہے لگانے اور قیاس آرائیاں کرنے
کی عادت سے مجبور عوام کو پیش آنے والی مشکلات کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔۔
اللہ مُلکِ پاکستان اور عوامِ پاکستان کی حفاظت فرما۔۔۔
آمین۔۔ |
|