ذہنی وسعت کی ضرورت

اسلام علیکم !
آج میں ایک بہت ہی توجہ طلب موضوع پر تحریر لکھ رہی ہوں۔اس سے پہلے ایک سوال کہ کیا ہم لوگ خود کو زیادہ ہی ما ڈرانائز شو نہیں کر رہے؟ ہمارے ڈراموں میں ہمارے خوبصورت کلچر کی عکاسی کہیں دھندلا تو نہیں گئی؟؟

انڈیا کے ڈراموں میں ان کے معاشرے اور کلچر کی عکاسی ہم لوگوں کے لئے بہت دیدنی ہو تی ہے۔ وہ لوگ کس قدر مضبوطی اور لگائو سے اپنی روایات کے ساتھ چپٹے ہوئے ہیں۔ اپنے سینوں میں بھرپور ادب لئے اپنے کلچر کو لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔

ان کا ہر ہر بول ، ایک ایک چیز پر گہری نظر ایک عجیب سی کیفیت پیدا کرتی ہے کہ جس پر دوسری قومیت رکھنے والا انسان اپنے گریبان میں بھی جھانکنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

پاکستانی ڈراموں کی طرف آئیں تو ہمیں انکا مشاہدہ کرنے کے بعد یہ گماں ہونے لگتا ہے کہ یہ ڈرامے کسی اور ملک کے ہیں ۔ ہمارا کلچر ، مذہب ،ادب ، فکری موضوعات ،رہن سہن یہ سب اہم باتیں کہاں گم ہو گئیں؟

ہم اب اپنے ڈراموں میں لڑکا لڑکی کے پیار ، ملاپ کی ہی باتوں تک پیش کر رہے ہیں۔ ایسے لباس جو عام لوگ عام زندگی میں نہیں پہن رہے ہوتے وہ ملبوسات زیب تن کئے دکھائے جاتے ہیں ۔

خدارا ان موضوعات کے گول دائرے سے باہر نکلیں۔۔لکھنے والے اپنی سوچ میں وسعت لائیں ۔ ہماری نوجوان نسل کو تباہ مت کریں۔ بلکہ ان کو اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کے قابل بنا ئیں ۔ ان کے دماغ کو اس گول دائرے سے باہر نکال کر اس میں فکری وسعت پیدا کریں ۔ جو ملک کی اور ان کی اپنی بہتری کے لئے ہو۔

ہماری مذہبی عبادات اور الفاظ کی ادائیگی کو بھی ہر حال میں ذہن میں رکھا جائے تا کہ ہمارا کلچر پھلے پھولے اور بیرون ملک تک اس کی خوشبو اور اآب و تاب محسوس کی جا سکے۔۔
shaistabid
About the Author: shaistabid Read More Articles by shaistabid: 30 Articles with 22958 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.