کامیاب زندگی کے لیے ایک جان لیوا روایت

اگر آپ کسی کامیاب شخص سے اس کی کامیابی کا راز دریافت کریں گے تو وہ سخت محنت اور وقت کی قدر جیسے عوامل کا ذکر کرے گا- لیکن بھارتی ہندوؤں کے ہاں تو اتنی لمبی چوڑی کہانی کے بجائے ایک دلچسپ روایت رائج ہے جسے وہ ایک آسان نسخے کے طور پر استعمال کرتے ہیں-

ہندوؤں کے ہاں 19ویں صدی سے ایک روایت چلی آرہی ہے کہ سر پر ناریل توڑنے سے زیادہ صحت اور کامیاب زندگی حاصل ہوتی ہے٬ البتہ کامیاب زندگی کا تو پتہ نہیں لیکن ناریل ٹوٹنے کے بعد انہیں زخمی ضرور کردیتا ہے-
 

image


ہر سال ہزاروں لوگ اس تکلیف دہ عمل کے حصہ دار بنتے ہیں- مرد٬ خواتین یہاں تک کہ بچے بھی ایک قطار میں بیٹھ جاتے ہیں جس کے بعد ان کے سر پر ناریل توڑنے کا آغاز ہوجاتا ہے-

ناریل ٹوٹتے ہی بیشتر افراد زخمی ہونے کے باعث فوراً ڈاکٹروں کی جانب بھاگتے ہیں جہاں ان کی مرہم پٹی کی جاتی ہے جبکہ چند اموات بھی واقع ہوجاتی ہیں-
 

image

تمام تر حکومتی کوششوں کے باوجود بھی یہ لوگ اپنی اس قدیم روایت کو چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Thousands of people flock to Tamil Nadu, a southern Indian state, to take part in the painful practice every year. Men, women and even children patiently sit in lines as godmen are handed large coconuts, before bringing them crashing down on their skulls.