ایک ہی جوڑے کی 66 بار شادی

دنیا بھر میں عجیب و غریب کارنامے انجام دینے والوں کی کمی نہیں اور ایسے ہی ایک مثال حالیہ دنوں میں بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایک برطانوی جوڑا اب تک دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 66 بار شادی کی رسومات ادا کر چکا ہے-

ایلکس اور لیزا نے شادی کا مثالی مقام ڈھونڈنے کی تلاش میں 66 بار شادی کی- اس جوڑے نے پہلی شادی 2011 میں مانچسٹر میں کی جس کے بعد یہ جوڑا شادی کے لیے مثالی مقام کی تلاش میں دنیا بھر کی سیر کو نکل پڑا-
 

image


اس سفر کا آغاز کینیڈا کے شہر کیوبک سے ہوا اور آخری بار اس جوڑے نے رواں سال مئی میں کراچی میں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کی رسومات ادا کیں-

یہ جوڑا اب تک کینیڈا٬ امریکہ٬ ہوائی٬ آئر لینڈ٬ اسکاٹ لینڈ٬ جنوبی افریقہ٬ میکسیکو٬ گوئٹے مالا٬ کوسٹاریکا٬ کولمبیا٬ پیرو٬ فرانس٬ پرتگال٬ ہیٹی اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں شادی کرچکا ہے-

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر ملک میں شادی اس کی مقامی روایات اور رسومات کے مطابق کی جاتی ہے-
 

image

اپنے اس سفر پر آنے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اس جوڑے نے اپنی تمام جائیداد اور اثاثے فروخت کردیے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A British couple have said 'I do' 66 times in a bid to find the perfect wedding location. Hopeless romantics Alex Pelling and Lisa Gant, from Manchester, have spent the last three years travelling the globe and have been married 66 times along the way.