ساری دنیا کے نرالے اور عجوبے کام وہ کام جس میں دنیا سو
رہی ہے ہم دن رات جاگ رہے ہیں۔بجلی گیس چوری کرنے میں ہم ماہر۔ جعلی
دستاویزہر طرز کے جعلی پاسپورٹ جعلی ویزے جعلی ڈگریاں بنانے میں ماہر۔ہالی
ووڈ یا بالی ووڈ کی فلمیں ابھی سنیما یا ٹی وی پر ابھی ریلیز بھی نہیں ہوتی
تویہ ہی فلموں کی سی ڈی بازار میں ہر جگہ دستیاب ہوتی ہے۔ساری دنیا کے
مہنگے ترین سافٹ وئیر کی سی ڈیز ہمارے ہاں گلی گلی موجود۔ جعلی دوائیاں
جعلی لیبل جعلی کرنسی کے ہم ماہر۔ہر طرح کی جعلی نقلی مصنوعات کے ہم ماہر۔
دن دھاڑے لوگوں کی آنکھوں میں مٹی ڈال کر بندوں کو اغوا کرنا۔بم دھماکے
کرنا دہشت گردی اور بم بنانے کی فری تعلیم جو دنیا کے کسی بھی بیوقوف ملک
میں نہیں۔
سرحد میں ہمار بچہ بچہ کلاشنکوف اور بم بنا سکتا ہے۔ یورپ میں تو اس کی
ٹرئینگ گریجوایشن کے بعدصرف فوج میں جا کر ہوتی ہے۔
ساری دنیا کو بدھوبنا کر ہم نے اسامہ بن لادن کو چھپا کر امریکہ سے خوب
ڈالر کمائے۔ ایک اسامہ کو پکڑنے کے لئے امریکہ اور یورپ کی فوجوں نے اربوں
ڈالر خرچ کردیئے۔جب ہم نے محسوس کیا کہ بے چارہ امریکہ اب غریب ہورہا ہے تب
ہم نے ایک جعلی نقلی اسامہ بن لادن امریکہ کے حوالے کردیا۔جب امریکہ کو
اپنی حماقت کا احساس ہوا تو جاتے ہوئے اُس نقلی اسامہ کو پانی میں پھنک
دیا۔
ہم نے امریکہ کو ایسا بدھو بنایا۔شرمندگی سے وہ دنیا کو سچ بتا ہی نہیں
سکتا۔؟
پیپلز پارٹی کے لیڈر کو پھانسی ہوئی تو نواز لیگ خاموش۔ نواز لیگ کا لیڈر
ملک بدر ہوا تو پیپلز پارٹی خاموش۔ عوام کو سیاست اور الیکشن سے کیا لینا
دینا۔ کوئی ووٹ ڈالنے جائے یا نہ جائے دونوں میں سے کسی ایک نے تو لیڈر
بننا ہی ہے۔ پھر پاکستان میں جو سونا چاہتا ہے وہ بھی نہیں سو سکتا۔ گیس ہے
تو بجلی نہیں۔ بجلی ہے تو گیس نہیں۔ روٹی کیسے پکے۔ خالی پیٹ کون سو سکتا
ہے۔
اگر بجلی گیس ہے تو نوکری نہیں۔سوتا تو وہ ہے جو ان چیزوں سے بے فکر ہو۔
پاکستان میں ہر کوئی بیدار ہے۔
بیداری کا ایک اور کارنامہ یہاں تک کہ دنیا کی محفوظ ترین جگوں سے نیوکلر
کے سارے راز سار ے بلیو پرنٹ ہم نے ان کی سیل شدہ تجوریوں سے نقل کرلئے۔
سعودی عرب میں ہمارا ایک نام ہے۔سعودی عرب والے ہمارے ہر نئے وزیر ہر نئے
کمانڈر انچیف کو خشنودی کی خاطر اُن کے لئے مکہ کی زیارت کرواتے ہیں۔ تاکہ
بعدمیں کوئی بھاگ کر آئے تو شاید ایک آدھ نیو کلر بم بھی مل جائے۔ دنیا ہم
سے ڈرنے لگی ہے ساری دنیا نے ڈر خوف سے ہمارے دروازے بند کر دیئے ڈر کے
مارے ہم کو کو ئی بھی ملک ویزہ نہیں دیتا۔ امریکہ جیسا طاقت ور ملک دوران
ایمگریشن خاص پاکستانیوں کو ایسی مشینوں سے گزرنا پڑتا ہے کی شاید
پاکستانیوں نے کوئی جعلی ہم شکل انسانی روبورٹ نہ بنا لیا ہو جو ہو تو
انسان مگر ہو ایک مکمل بم۔ سوال جواب اس طرح کریں گے جب واقعی یقین ہوجائے
کہ ہم ایک بیدار انسان ہی ہیں کوئی روبورٹ بم نہیں۔ فنگر پرنٹ بھی لیتے ہیں
کہ واقعی انسان ہی کے ہیں کہ کہیں دوبارہ اس کا ہم شکل نہ آجائے۔اچھی طرح
تسلی کے بعد جانے دیتے ہیں۔ راتوں کو ساری دنیا سو رہی ہوتی ہے مگر ہم ساری
رات جاگ رہے ہوتے ہیں۔تاش جواء شراب کی محفلیں۔ یوٹیوب پر مجرئے۔
فلمیں،گانے۔ دیکھنا۔ ٹی وی پر دنیا جہاں کے چینلز سے لطف اندوز ہو کر ان کے
فیشن اور علوم پر نظر رکھنا۔پھر شادی بیاہ پر اس سے بڑھ کر فلمی ماحول
بنانا۔ ۔ہم اتنے بیدار ہیں کہ نئے نئے کرائم کرنے کی ایجاد میں۔ نئی نئی
وارداتیں۔ نئے نئے جرائم کرنے اور دولت بنانے کی فکر میں بیدا رہتے ہیں۔ یہ
سارے کام بیدار قومیں ہی تو کرتی ہیں۔ کون کہتا ہے ہم سو رہے ہیں۔ اس
بیداری پر تو ایک مکمل کتاب لکھی جاسکتی ہے۔
عین فجر کی نماز سے پہلے تھوڑا سا آرام کرنے کے لئے سونے جاتے ہیں۔ہمارے
سونے کا ٹائم عین صحت کے مطابق ہے۔کم سے کم دس سے بارہ گھنٹے سونا۔ کم سونا
خراب صحت کی نشانی ہے۔ اگر صحت کی خرابی ہو تو نیند نہ دن کو آئے نہ رات کو
آئے۔
خُود ی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خُود پوچھے کے بتا
تری رضا کیا ہے۔ (علامہ اقبال)۔
ہم نے اپنے آپ کواب اتنا بلند کر لیا ہے کہ اب ہمارے سارے کام سارے ادارے
سارا پاکستان اللہ توکل ہی چل رہا ہے۔ |