میں تو صرف پاکستان کے ساتھ ہوں!

پاکستان!
اس لفظ کو دیکھنے پر مجھے اسکی چہرے پر تازگی اور خوشی صاف دکھائی دیتی ہے۔۔لیکن اسکو ہمیشہ کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پھر بھی یہ شان سے کھڑا ہے اور اللہ اسے ہمیشہ سلامت رکھے اآمین۔۔۔
اآج کل کے حالات پر سب اپنے اپنے بحث و مباحثہ میں مصروف ہیں ۔ہر کوئی جیسے اپنی مرضی دوسرے پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔ حتی کہ ایک ہی خاندان کے لوگ جب ٹی وی دیکھ رہے ہوتے ہیں تو ان کے اآپس میں اختلافات ہونے لگتے ہیں ۔یہ صورتحال پریشان کن ہے۔

جس سیاستدان کو دیکھو اپنے ہی موقف میں لگا ہے۔مگر کہنے کو یہ سب لوگ عوام کے محافظ ہیں ۔ہر کوئی عوام کے لئے ہی یہ سب کر رہا ہے۔او بھائی ! کوئی ہمارا حال بھی تو پوچھے کہ ہما ری مشکلات میں اظافہ کے علاوہ بھی تو کچھ کرو۔۔

اس سارے مسئلے میں مجھے صرف ایک ہی شخصیت بہت متوازن لگی اور وہ ہیں سراج الحق صاحب۔۔ معاملے کو شروع ہی سے سنبھالنے میں ان کے مثبت کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔وہ جس امن پسند طبیعت اور نیت کا مظاہرہ کرتے اآئے ہیں وہ ہم سب کے خیال میں قابل تعریف ہے۔

میڈیا کی جہاں تک بات ہے تو وہ بیشک لمحہ بہ لمحہ کی خبر عوام تک پہنچاتا رہا ہے۔مگر میڈیا کو بھی ہر بات کو حد سے زیادہ دبائو د کر لوگوں کو مشتعل کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔۔

اس معاملے کا جو بھی نتیجہ نکلے اس میں عوام کے لئے بہتری کا پہلو شاہد ہی ڈھونڈنے سے نکلے۔۔ ہر سیاستدان عوام کو ہر سہولت دینے کے لئے بے چین ہے۔۔تو ہمارا اآپ سے یہ سوال ہے کہ کیا اآپ میں سے کوئی اقتدار میں اآنے کے فورا بعد سب کچھ ٹھیک کر دے گا؟؟؟ ہر کوئی بعد میں بدل جاتا ہے۔۔پہلے اور اقتدار میں اآنے کے بعد کے خطاب میں بہت فرق ہوتا ہے۔۔میں نے تو کم از کم یہی دیکھا ہے۔۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ اآپس میں غصے،اشتعال،لڑائی،گالی گلوچ اور لوٹ مار سے گریز کریں۔۔اس سب سے جو بے چینی پھیل رہی ہے وہ ٹی وی پر سب کے سامنے ہے اور افسوسناک بھی ہے۔۔

خدارا نہ خود اتنے جذباتی ہوں اور نہ عوام اور ملک کے حالات سنگین کریں۔۔

میں تو صرف پاکستان کے ساتھ ہوں ۔۔ صرف پاکستان کے ساتھ !!!

shaistabid
About the Author: shaistabid Read More Articles by shaistabid: 30 Articles with 25400 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.