انڈیا: لڑکی کی آوارہ کتے سے شادی

بھارتی ریاست جھاڑ کنڈ کے ایک گاؤں میں 18 سالہ لڑکی شادی آوارہ کتے سے کر دی گئی- اور یہ شادی گاؤں کی مقامی روایات کے مطابق کی گئی- یہ عجیب و غریب شادی اس گاؤں کی قبائلی روایت کا حصہ ہے جس کا مقصد لڑکی کو شیطانی قوتوں سے بچانا ہوتا ہے-
 

image


اس شادی کا اہتمام گاؤں کے بزرگوں نے انتہائی عجلت میں اس وقت کیا جب منگلی نامی لڑکی کے گھر والوں کو ایک مقامی گرو نے اس بات کا یقین دلایا کہ لڑکی کی قسمت خراب ہے اور کسی مرد سے شادی کی صورت میں خاندان میں تباہی آئے گی-

منگلی جو کبھی اسکول نہیں گئی کا کہنا ہے کہ وہ کتے سے شادی کر کے خوش نہیں ہے لیکن قسمت کی تبدیلی کے لیے یہ ضروری ہے-
 

image

منگلی کا کہنا ہے کہ “ میں نے کتے سے اس لیے شادی کر لی کہ میرے بزرگوں کا ماننا ہے کہ میرے اوپر موجود شیطانی قوتیں اس کتے کے اوپر سے گزر جائیں گی“-
YOU MAY ALSO LIKE:

An 18-year-old Indian girl has married a stray dog as part of a tribal ritual designed to ward off an evil spell. Mangli Munda, from a remote village in the eastern Indian state of Jharkhand, wed the canine in a lavish ceremony.