مختلف ممالک میں عائد عجیب و غریب پابندیاں

دنیا بھر کی حکومتیں اکثر اپنی عوام کی بہتری کے لیے مختلف اقسام کی پابندیاں عائد کرتی رہتی ہیں اور عوام کو بھی ان پابندیوں کا لازماً احترام کرنا ہوتا ہے- لیکن مختلف ممالک میں چند ایسی عجیب و غریب چیزوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کا انسان تصور بھی نہیں کرسکتا اور اسی وجہ سے یہ پابندیاں انتہائی مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہیں-
 

image
نیوزی لینڈ میں کرسمس٬ ایسٹر اور گڈ فرائی ڈے کے مواقعوں پر ٹی وی پر ہر طرح کے اشتہارات چلانے پر پابندی عائد ہوتی ہے-
 
image
سعودی عرب میں 1980 سے مووی تھیٹرز پر پابندی عائد ہے-
 
image
ساؤ پولو ایک ایسا شہر ہے جہاں گزشتہ 5 سالوں سے شہر کے اندر اشتہارات لگانے پر پابندی عائد ہے-
 
image
یو کے میں معذور افراد کی ٹینک نما وہیل چئیر پابندی ہے کیونکہ وہاں کی حکومت کے نزدیک تکنیکی لحاظ سے یہ ایک ٹینک ہی ہے-
 
image
امریکہ میں کاربن مونو آکسائیڈ کا استعمال گوشت کو تازہ رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے لیکن کینیڈا٬ جاپان٬ سنگاپور اور یورپی یونین میں اس عمل پر پابندی عائد ہے-
 
image
ایک جرمنی شہری نے اپنے کتے جس کا نام ایڈولف تھا کو تربیت دے رکھی تھی کہ جب وہ “ ہیل ہٹلر “ پکارے تو کتا سیدھا پنجہ اٹھائے٬ یہ بالکل ایسے تھا جیسے ہٹلر کے دور میں سیلوٹ کیا جاتا تھا- لیکن بعد اس شخص 6 ماہ کی قید کی سزا ملی کیونکہ جرمنی میں نازی دور کے سیلوٹ پر پابندی عائد تھی-
 
image
ترکی میں 95 فیصد مسلمان آباد ہیں لیکن پھر بھی یہاں عوامی مقامات پر خواتین کے اسکارف پہننے پر پابندی عائد ہے-
 
image
مشہور ہالی ووڈ اسٹار Brad Pitt کے چین میں داخلے پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ seven years in tibet نامی فلم میں ان کا کردار ہے-
 
image
سوویت یونین میں 1940 میں The grapes of wrath نامی ایک فلم پر اس لیے پابندی لگائی گئی کہ اس میں امریکی باشندوں کو غریب تو دکھایا گیا لیکن ایسے غریب تھے جو گاڑی جیسی پرتعیش سواری خریدنے پر قدرت رکھتے تھے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

If you have any plans to travel abroad, you should know that certain countries have the strangest things banned. (And if you happen to be Brad Pitt, don't bother traveling at all.) While these nations probably have their reasons for banning the things in the list , some of them are really hard to understand as an outsider.