چین نے جہاں ایک جانب زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کی ہے
وہی دوسری طرف چین کے بھکاریوں نے بھی اپنے طرزِ زندگی کو ایسا شاہانہ بنا
رکھا ہے کہ جسے دیکھ کر باقی دنیا کے بھکاری یقیناً شرما جائیں-
آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ چین کے بھکاری انتہائی شاہانہ
طرزِ زندگی گزارتے ہیں-
|
|
ایک چینی اخبار کے مطابق چینی پیشہ ور بھکاریوں کی آمدن ماہانہ 14 سے 15
ہزار ڈالر تک ہوتی ہے اور وہ اپنی اتنی بڑی کمائی کا استعمال بھی خوب کرتے
ہیں-
چینی بھکاری مہنگی ترین دکانوں سے شاپنگ کرتے ہیں٬ ناشتہ میں انتہائی اعلیٰ
فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس سے برگر کھاتے ہیں٬ دوپہر کے کھانے میں گائے کے گوشت
ڈشز اور دیگر اشیا کو شامل کیا جاتا ہے٬ شام کی چائے میں تربوز اور آئس
کریم کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ رات کو بھی کسی فائیو اسٹار ہوٹل کی جانب رخ
کیا جاتا ہے-
|
|
ان حقائق سے پردہ اٹھانے والے چینی اخبار نے اپنے انکشافات کے ثبوت کے طور
پر چینی علاقے زینگ ژاؤ کے 3 سینیر بھکاریوں کے شاہانہ طرزِ زندگی کی
تصاویر بھی شائع کی ہیں-
|
|
یہ بھکاری اپنا کام بھی انتہائی لگن کے ساتھ کرتے ہیں اور کام کے دوران
ایسے بیمار اور لاچار دکھائی دیتے ہیں کہ جیسے ان سے زیادہ مظلوم کوئی اور
نہیں- |