فاصلاتی تعلیم(Distance Education)

تعلیم کی ضرورت ہر شخص کو ہے اس لئے حضورﷺ نے فرمایا کہ ماں کی گود سے لیکر قبر تک تعلیم حاصل کی جائے کیونکہ تعلیم ہی انسان کو انسان بناتی ہے اور اچھے اور برے کی تمیز کرنا سیکھاتی ہے۔تعلیم کے لئے کوئی عمر کی قید نہیں ہے ۔پاکستان اور دنیا بھر میں عمر رسیدہ اور زندگی میں مصروف لوگوں کے لئے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرنا اب کوئی خواب نہییں رہا بلکہ جب چاہیں جس جگہ چاہیں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے پاکستان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی یہ کام سرانجام دے رہی ہے یہ یونیورسٹی 1974ء میں قائم کی گئی۔یہ اس وقت ایشیا اور افریقہ میں واحد یونیورسٹی تھی ۔اور دنیا میں دوسری یونیورسٹی تھی جو فاصلاتی تعلیم سے رہی ہے۔پہلے یونیورسٹی یوکے میں 1960ء میں قائم کی گئی تھی۔علامہ اقبال یونیورسٹی سے آج لاکھوں طلبا و طالبات علم کی پیاس بجھا رہے ہیں۔اس کے بعد دوسری یونیورسٹی کمپیوٹر کی تعلیم دے رہی ہے جس کا نام ورچوئل یونیورسٹی ہے۔یہ یونیورسٹی 2002ء میں حکومت کی زیر پرستی قائم کی گئی۔اس سے بھی لاکھوں طلبا جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔کیونکہ اب یہ دونوں یونورسٹیاں کامیابی سے اپنا سفر طے کر رہی ہیں۔اس لئے اب مزید ادارے اور یونیوسٹیاں مواصلاتی تعلیم دے رہی ہیں ان میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور اور ذکریا یونیورسٹی ملتان قابل ذکر ہیں۔لیکن جو مقام علامہ اقبال یونیورسٹی کو ہے وہ ان کو ابھی حاصل نہیں۔

مواصلاتی تعلیم آج کی ضرورت بن چکا ہے اور یہ ہر کسی کے لئے آ سان ہو گیا ہے کہ وہ چاہے گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرے یا پھر آفس میں ۔اس کے علاوہ بیرون ملک ملازمت کرنے والے افراد بھی اس سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔کیونکہ اس میں آپ کوئی کام کر رہے ہوں یا اپنا ذاتی بزنس کر رہے ہوں بڑی آسانی کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں یوں آپ کی ادھوری تعلیم مکمل ہو سکتی ہے یہ سہرا بھی ان یونیورسٹیوں کے سر ہے جو مواصلاتی تعلیم دے رہی ہیں۔اس تعلیم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وقت آپ کے ہاتھ میں ہے آپ اپنی مرضی کے مطابق پڑھنے کا شیڈول بنا سکتے ہیں۔آپ کو ہفتہ میں آٹھ سے دس گھنٹے پڑھنے کے لئے درکار ہوتے ہیں جو آپ آسانی سے نکال سکتے ہیں۔

مواصلاتی تعلیم میں جہاں آپ کو ٹیوٹر کی سہولت میسر ہوتی ہے وہیں آپ انٹر نیٹ ،ای میل اور کتابوں کی مدد سے بھی اپنی تعلیم میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ مطالعہ کہیں بھی کیا جا سکتا ہے چاہے آپ گھر بیٹھ کر کریں آفس میں کریں یا پھر گاڑی میں سفر کرتے ہوئے بھی پڑھ سکتے ہیں۔اس کے لئے آپ کو کسی بھی کلاس روم کی ضررورت نہیں ہے۔اور نہ ہی آپ کو لیکچر لینے کی فکر ہے ۔مواصلاتی تعلیم میں جہاں وقت کی بچت ہے وہاں پر آپکا پیسہ بھی بچتا ہے کیونکہ ریگولر تعلیم مہنگی پڑتی ہے جبکہ یہ تعلیم سستی پڑتی ہے ۔اس میں آپ کو روز آنے جانے کی ضرورت نہیں ہے سفر کرنے کی تکلیف سے بھی انسان محفوظ رہتا ہے اور ٹرانسپورٹ کی مد میں کافی پیسے بچ جاتے ہیں۔اور وقت بھی بچتا ہے۔

آج ہزاروں نہیں لاکھوں لوگ نہ صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان سے باہر جدید ممالک میں بھی مواصلاتی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کامیابیوں کی سیڑھیوں پر چڑھ رہے ہیں۔کیونکہ تعلیم آج کی ضرورت بن چکی ہے۔تعلیم کے بغیر انسان کی ترقی ناممکن ہے۔ایسے بہن بھائی جنہوں نے تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی وہ ضرور اس سے فائدہ اٹھائیں۔پھر بھی اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ مجھے ایس ایم ایس کر کے پوچھ سکتا ہے۔شکریہ
H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1925050 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More