عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کے پکوان دسترخوان کی شان
بنتے ہیں۔خواتین عید الاضحیٰ پر پکوان بنانے میں مصروف رہتی ہیں اور
مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ چاہے قربانی گائے کی ہو یا بکرے
کی، دنبے کی ہو یا اُونٹ کی عید الاضحیٰ پر کھانوں میں پہلا پکوان کلیجی ہی
ہوتی ہے اور سب اسے شوق سے بھی کھاتے ہیں ۔ کلیجی کے بعد دوسرا نام بریانی
کا آتا ہے کیونکہ دن میں روٹی کھانے کے بعد لوگ شام میں چاول جیسے یخنی کا
پلاؤ یا مصالحے والی بریانی کھانا پسند کرتے ہیں ، گھر میں قربانی ہو اور
نئے نئے پکوان نہ بنیں یہ بھلا کیسے ممکن ہے؟ آئیے جانئے عید الاضحیٰ پر
پکائے جانے والے چند نہایت آسان اور لزیز کھانوں کے بارے میں۔
|
کلیجی:
کلیجی بنانے کے بہت سارے طریقے ہوتے ہیں ہر گھرانے کے پکانے کا طریقہ الگ
ہوتا ہے ، کلیجی کی مختلف ترکیبیں ہیں جیسے بُھنی ہوئی کلیجی، شوربے والی
کلیجی، توا کلیجی، کھٹی کلیجی ، شاہی کلیجی، مغلیائی کلیجی اور دیگر ۔۔۔
تصویر پر کلک کیجیے اور جانئے کلیجی بنانے کی آسان تراکیب ۔ |
|
بکرے کے گوشت کے پکوان:
مہنگائی کی وجہ سے بکرے کا گوشت عام طور پر کم پکایا جاتا ہے لیکن عید
الاضحیٰ کے موقع پر بکرے کے گوشت کے پکوان بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں جن
میں بکرے کی چانپ ، بریانی اور پلاؤ، قورمہ ، ران روسٹ اور سجّی وغیرہ شامل
ہیں۔ بکرے کے گوشت کے مزیدار پکوان کی تراکیب جاننے کے لیے تصویر پر کلک
کیجیے-
|
|
گائے کے گوشت کے پکوان :
گائے کی قربانی سب سے زیادہ عام ہے کئی افراد گائے کی قربانی میں حصہ بھی
لیتے ہیں ۔ گائے کے بے شمار پکوان ہیں جو کہ عام طور پر گھروں میں پکائے
جاتے ہیں اور پسند کئے جاتے ہیں۔ عید کے موقع پر کچھ خاص پکوان جیسے اسٹو،
پسندے ، شامی کباب، تکّہ بوٹی ، نہاری، کٹاکٹ، پائے، کوفتے، سیخ کباب وغیرہ
وغیرہ۔ ان پکوان کی تراکیب جاننے کے لیے تصویر پر کلک کیجیے-
|
|
دنبہ کے گوشت کے پکوان:
دنبہ کی قربانی کراچی اور دیگر شہروں میں کم ہی دیکھائی دیتی ہے حالانکہ
دنبہ کے گوشت میں وٹامن ڈی اور پروٹین پائے جاتے ہیں، دنبہ کا گوشت غذائیت
سے بھرپور ہوتا ہے ، دنبہ کے گوشت کے پکوان جن میں شامل روسٹڈ لامب ،
اسپائسی لامب لیگ، عربی لامب اسٹیو وغیرہ شامل ہیں، تصویر پر کلک کیجیے اور
جانئے ان کے تراکیب۔
|
|
اونٹ کے گوشت کے پکوان:
آج کل اُونٹ کی قربانی عام ہوتی جا رہی رہے نسبتاً پہلے کے،اب ہر محلہ میں
تقریباً ایک یا دو اُونٹ تو ضرور دکھائی دیتے ہیں۔ اُونٹ کا گوشت بازاروں
میں بہت کم ہی ملتا ہے لیکن عید قرباں کے خاص موقع پر لوگوں کو اُونٹ کا
گوشت میسر آ ہی جاتا ہے کیونکہ اُونٹ کا گوشت نمکین ہوتا ہے اس لئے ہائی
بلڈ پریشر جیسے امراض میں مبتلا افراد کو اُونٹ کے گوشت سے پرہیز کرنا
چاہئے۔ اُونٹ کے گوشت کو پکانے کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے اور عام طور پر
لوگوں کو اس سے واقفیت نہیں ہوتی کیونکہ عام دنوں میں اُونٹ کا گوشت بہت ہی
کم پکایا جاتا ہے۔ تصویر پر کلک کیجیے اور جانئے اُونٹ کے گوشت کے پکوان
اور ان کی آسان تراکیب۔
|
|
بار بی کیو آئٹم:
جیسا کہ ان دنوں عزیز و اقارب سے ملنے ملانے پر زور ہوتا ہے تو طرح طرح کے
پکوان تیار کئے جاتے ہیں جن میں مٹن کڑاہی، اسٹو، بیف بریانی وغیرہ عام ہیں
لیکن باربی کیو نہ ہو تو بقرہ عید کا مزہ کیسا۔۔۔ عید کے دنوں گھروں میں
تکّے بنانے کا رواج بہت پرانا ہے اور تکے بنانے میں گھر کے مرد حضرات اور
بچے زیادہ حصہ لیتے ہیں رات کو گھر کی چھتوں پر یا صحن میں بیٹھ کر تکے
بوٹی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ باربی کیو میں کافی سارے ائٹم ہوتے ہیں
جیسے تکہ بوٹی، ملائی بوٹی، افغانی کباب ، بہاری تکہ بوٹی اور کشمیری سیخ
کباب شامل ہیں ، تصویر پر کلک کیجیے اور جانئے ان کی تراکیب۔ |
|