تھائی لینڈ میں ہونے والے Phuket نامی ایک تہوار کو دنیا
کا سب سے خوفناک اور خطرناک تہوار قرار دیا جاسکتا ہے اور اس تہوار میں
شرکت بھی صرف مضبوط دل کے مالک افراد ہی کرسکتے ہیں-
|
|
اس فیسٹیول میں شریک افراد سلاخیں٬ تلواریں٬ چھریاں اور ان جیسی ناقابل
یقین اشیا اپنے منہ میں آر پار کر کے آتے ہیں اور یہ یقیناً ایک انتہائی
خطرناک عمل ہے-
9 روز تک جاری رہنے والے اس تہوار کا اختتام یکم نومبر کو ہوتا ہے اور ہر
سال اپنے اس خطرناک عمل کی وجہ سے ہزاروں لوگ زخمی ہوتے ہیں جبکہ 2011 میں
ایک موت بھی واقع ہوچکی ہے-
|
|
ہر سال ہزاروں کی تعداد میں افراد صرف اس عجیب و غریب تہوار کو دیکھنے کے
لیے یہاں آتے ہیں- اور صرف یہی نہیں بلکہ اس تہوار میں ننگے پیر جلتے
کوئلوں پر چلنا اور ابلتے ہوئے تیل میں نہانا بھی شامل ہوتا ہے-
اس تہوار میں یہ خطرناک عمل کرنے والوں کا ماننا ہوتا ہے کہ اس طرح شیطان
ان کی کمیونٹی سے دور بھاگ جائے گا اور ساتھ یہ سب کچھ ان کے گاؤں اور
دوستوں کے لیے خوش قسمتی لائے گا- |