شادیوں کو پرتعیش اور یادگار بنانے کے لیے ان پر بے پناہ
اخراجات تو کردیے جاتے ہیں لیکن یہ چیز کسی صورت بھی خوشگوار ازدواجی زندگی
کا باعث نہیں بنتی٬ بلکہ اس کے برعکس سادہ اور کم خرچ شادی کی تقریبات
خوشگوار ازدواجی زندگی کا سبب بن جاتی ہیں۔
جی ہاں یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے کہ جو شادیاں سادہ اور کم
خرچ سے کی جاتی ہیں وہ خوش گوار اور طویل ازدواجی زندگی کا سبب بن جاتی ہیں۔
|
|
یہ نئی تحقیق امریکا کے پروفیسرز ہوگو ایم میالون اور انیڈریو ایم فرانسز
کی جانب سے کی گئی ہے اور ان دونوں افراد کا تعلق ایموری یونیورسٹی سے ہے-
تحقیق کے مطابق جو لوگ اپنی شادی کی تقریبات کو پُر تعیش بناتے ہیں عموماً
اچھی خوش گوار ازدواجی زندگی سے محروم رہ جاتے ہیں جبکہ اس کے برعکس جن
لوگوں کی شادیاں سادہ انداز میں ہوتی ہیں ان کا رشتہ زیادہ مضبوط ثابت ہوتا
ہے-
پروفیسر ہوگو کہتے ہیں کہ ایسے نوجوان جوڑے جو شادی پر اخراجات کم کرتے ہیں
انہیں معاشی طور پر سکون میسر آتا ہے اور اسی وجہ سے ان کے دماغ پر شادی کا
بوجھ بھی کم رہتا ہے-
|
|
تحقیق کے دوران 3151 امریکی شادی شدہ افراد سے مختلف سوالات کیے گئے اور
شادی پر ہونے والے خرچ اور ازدواجی زندگی کی طوالت سے دیے گئے ان کے جوابات
کی روشنی میں مذکورہ نتائج سامنے آئے ہیں- |