آج آپ کا کیسے گزرے گا ؟
(Muhammad Arshad Latti, Sargodha)
ہم کس دور میں ہیں کیا یہ چار
ہزار سال پرانا دور ہے جو ہم ستاروں کو اپنی قسمت کے ساتھ شامل کر رہے ہیں
- آج بھی اخباروں میں ستاروں کا حال بیان کیا جا تا ہے آ ج کا دن کیسے گزرے
گا یا ہفتہ کیسا رہے گا مزید یہ مہینہ اور کئی سال بلکہ پور ی زندگی کا
حساب بتائے جاتے ہیں کیا یہ سب کھلی جہالت نہیں ہےستارے ہم پر کوئی جادو
نہیں کرتے نہ ہی جادو حقیقت ہے جادو صرف وہم ہے اور ہاتھ کی لکیروں میں
ہماری قسمت نہیں لکھی ہے لو گ دکھوں کے مارے ایسے دھوکا بازوں کے چکر میں
اکثر آسانی سے پھنس جاتے ہیں جو ہا تھ دیکھ کر یا نا م تاریخ پیدائش وغیرہ
دیکھ کر مو جودہ مصیبت کا حل نکالتے ہیں اور لوگوں کی نظر میں خدا کا
درجہ اختیار کر لیتے ہیں اور خوب پیسہ بٹور لیتے ہیں اور ساتھ میں جنسی مزے
بھی حاصل کرتے ہیں تو ہمیں یاد رکھنا ہو گا جادو نہیں ہوتا ہے ہاتھ کی
لکیروں میں زندگی کا حال بیان نہیں ہوتا ستارے ہماری زندگی پر اثر نہیں
کرتے اور کسی غیبی طاقت سے کو ئی مدد نہیں آتی- |
|