برطانیہ میں رواں سال یعنی 2014 میں پیدا ہونے والے بچوں
کے ناموں میں سب سے مقبول ترین نام ’محمد‘ ہے اور اس سال ’محمد‘ نام کی
مقبوليت میں بےپناہ اضافہ ہوا ہے۔
بے بی سینٹر نامی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ برس یہ نام ستائيسویں پوزيشن پر
تھا جبکہ رواں سال اس نام کی پوزیشن پہلی ہے۔
|
|
بے بی سينٹر کا کہنا ہے کہ برطانوی نومولود بچوں کے سو مقبول ترین ناموں کی
فہرست ميں نام ’محمد‘ سب سے پہلے 1950ء ميں آیا جس کے بعد اب اس نام نے
’اوليور‘ اور ’جيک‘ جيسے معروف ناموں کو پيچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کر
لی ہے۔
رواں سال برطانيہ کی تاریخ میں ميں پہلی بار ’عمر‘، ’علی‘ اور ’ابراہيم‘ کے
نام بھی سو مقبول ترین ناموں کی فہرست ميں نمایاں ہوگئے ہیں-
|
|
اس کے علاوہ لڑکيوں کے ناموں ميں ’نور‘ نام اس سال لڑکيوں کے مشہور ترين
ناموں کی فہرست ميں پہلی مرتبہ شامل ہوا ہے جبکہ ’مريم‘ نام نے بھی اپنی
پوزيشن ميں بہتر بنائی ہے اور وہ اب 59 ویں پوزیشن سے 35ویں پوزیشن پر آگیا
ہے۔ |