حاکمو غور فرماؤ

مسلمان ایسے تو نہیں تھے اب ان کی حالت دنیا میں سب سے زیادہ کمزور اور ہر جگہ مار کھا رہے ہیں ۔ کیوں؟غور وفکر کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ ہم نے اپنی کتاب قرآن پاک سے رہبری لینا چھوڑ دی ہے اس دن سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اﷲ کا فرمان ہے اگر تم میرے احکامات پر چلو تو پھر فکر مت کرو آپ کی حفاظت میرے ذمہ ہے ۔

سورہ المائدہ آیت 51میں اﷲ تعالیٰ فرما رہے ہیں ’’ اے ایمان والو! یہو د اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو شخص تم میں سے ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہو گا بے شک اﷲ (ایسے )ظالم لوگو ں کو ہدایت نہیں دیتا‘‘

سورہ المائدہ آیت 44,45,47میں ہے ’’ جو تم میں سے اﷲ کے نازل کیے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہ کریں تو ایسے لوگ ہی کافر ہیں ‘‘ 45میں وہ لوگ ظالم ہیں اور 47کے مطابق وہی نا فرمان لوگ ہیں۔
ہم ہر روز نماز وتر میں پڑھتے ہیں ہم الگ ہو جاتے ہیں اور چھوڑدیتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔

سورہ الفاتحہ جس کے بغیر نماز ہی نہیں ہوتی پڑھتے ہیں ’’(اے پروردگار!)ہم صرف تیری خوشنودی کے لیے عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں ۔

ہم تو اسلام کے دشمنوں سے مدد مانگتے ہیں جو کہ شرک ہے جو بہت بڑا گناہ ہے ۔ ان حالات میں ہم اپنے ساتھ خود ہی ظلم کر رہے ہیں کیا اﷲ ہمارے ساتھ ان حالات میں مدد کر ے گا ؟

خبر تھی کہ IMFہمیں حکم دے رہا ہے PIAکو دسمبر تک فروخت کر دو ۔ ورنہ !
اے طاہرے لاہوطی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

یہ دنیا چند ساعت کی ہے آخری ٹھکانہ ہمیشہ کے لیے ہے ۔ ہمارے ایک بزرگ فرمایا کرتے تھے ’’اوئے ! تجھے جہاں جتنا رھنا ہو اس کی اتنی ہی زادِ راہ لے کر چلتے ہیں‘‘۔
توبہ کا دروازہ کھلا ہے اب بھی لوٹ آؤ۔

ہمارے ہی آئین میں ہے جو دفعات اسلام کے خلا ف ہیں ان کو قرآن پاک کے مطابق بدل دیں گے کیا اس پر عمل نہ کرنے پر آپ کی پکڑ ہو گی یا نہیں۔

عبد الرؤف ملک ایکس کنسلٹنٹ وفاقی محتسب لاہور/امیر لاہور تحریکِ عظمت ِ اسلام لاہور

Fasseh Ul Hassan
About the Author: Fasseh Ul Hassan Read More Articles by Fasseh Ul Hassan: 2 Articles with 1398 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.