آپ اکثر اپنے اردگرد خوبصورت اور منفرد عمارات دیکھتے
رہتے ہیں جو کہ نہ صرف بیرونی طور پر پرکشش ہوتی ہیں بلکہ اندرونی طور پر
بھی انتہائی اعلیٰ تزئین و آرائش کی حامل ہوتی ہیں- تاہم دنیا میں چند
عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ
ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے- یہ
عمارات خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی جدید بھی ہیں اور متعدد پرتعیش
سہولیات سے آراستہ ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو دنیا کی سب سے مہنگی
ترین عمارات کا احوال بتائیں گے-
|
The Marina Bay Sands
Resort
یہ ریزورٹ سنگاپور میں واقع ہے اور اسے Las Vegas Sands نامی کمپنی نے
تعمیر کیا تھا- یہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین کیسینو ہے جس کی تعمیر پر آنے
والی لاگت 8 بلین ڈالر ہے- اس عمارت میں 2561 کمروں پر مشتمل ایک ہوٹل٬
1,300,000 اسکوائر فٹ پر پھیلا ایک کنونشن اور ایگزیبشین سینٹر٬ 800,000
اسکوائر فٹ پر پھیلا ایک مال٬ ایک میوزیم٬ دو تھیٹر٬ 7 ریسٹورنٹس اور بہت
کچھ بنایا گیا ہے-یہ شاندار ریزورٹ Moshe Safdie نے ڈیزائن کیا ہے- اس
عمارت کا افتتاح جون 2010 میں کیا گیا- |
|
The Emirates Palace
یہ ایک لگژری ہوٹل ہے جو کہ ابو ظہبی میں تعمیر کیا گیا ہے- یہ ہوٹل John
Elliott RIBA نے ڈیزائن کیا ہے- اس حیرت انگیز ہوٹل کی تعمیر پر 6.63 بلین
ڈالر کی لاگت آئی- اس ہوٹل کا افتتاح نومبر 2005 میں کیا گیا- البتہ اس
عمارت میں بنائے گئے چند ریسٹورنٹس اور مساج سینٹرز نے اپنے کا آغاز 2006
میں کیا- یہ ہوٹل 850,000 اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اور اس کی
زیرِ زمین پارکنگ میں ایک ہی وقت میں 2500 گاڑیاں کھڑی کی جاسکتی ہیں- اس
عمارت میں 302 کمرے اور 92 سوئٹس ہیں-
|
|
The Cosmopolitan of Las Vegas
یہ عمارت درحقیقت ایک لگژری ریزورٹ کیسینو اور ایک ہوٹل کمپلیکس ہے جو کہ
لاس ویگاس کے مغربی حصے میں تعمیر کیا گیا ہے- اس عمارت کا افتتاح 15 دسمبر
2010 کو کیا گیا اور اس پروجیکٹ کی تعمیر پر آنے والی لاگت 3.9 بلین ڈالر
ہے- اس میں موجود ہوٹل کے 2995 کمرے ہیں جبکہ 75,000 کے رقبے پر کیسینو
پھیلا ہوا ہے- اس عمارت میں 300,000 اسکوائر فٹ ریسٹورٹنس کے لیے٬ 40,000
اسکوائر فٹ مساج سینٹر اور جم کے لیے موجود ہیں-اس کے علاوہ یہاں 1800
سیٹوں پر مشتمل ایک تھیٹر بھی موجود ہے-
|
|
The Wynn
یہ ریزورٹ اور کیسینو بھی لاس ویگاس میں ہی تعمیر کیا گیا ہے اور اس عمارت
کی تعمیر پر آنے والی لاگت 2.7 بلین ڈالر ہے- اس ریزورٹ کا اندرونی حصہ 215
ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اس عمارت میں 4,750 کمرے ہیں جبکہ اس کا
افتتاح 28 اپریل 2005 کو کیا گیا- یہاں 223,000 اسکوائر فٹ کے رقبے پر
پھیلا کنونشن سینٹر بھی موجود ہے- اس عمارت 2716 کمروں مشتمل گھر بھی موجود
ہیں-
|
|
The Venetian Macao
یہ ہوٹل Macau میں واقع ہے اور یہ 40 منزلہ بلند و بالا عمارت 10,500,000
اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے- اس پروجیکٹ پر آنے والی لاگت 2.4
بلین ڈالر ہے- اس عمارت کا افتتاح 18 اگست 2007 کو کیا گیا- یہ ریزورٹ لاس
ویگاس سینڈ کارپوریشن کی ملکیت ہے- اس عمارت میں 3000 سوئٹس موجود ہیں-
|
|
The Antilia
یہ انڈیا کے شہر ممبئی میں واقع 27 منزلہ گھر ہے جو کہ 568 فٹ بلند ہے- یہ
گھر 398,000 کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور مشہور بھارتی کاروباری شخصیت مکیش
امبانی کی ملکیت ہے- اس گھر کی تعمیر پر 1 بلین ڈالر لاگت آئی ہے اور اس کو
مکمل ہونے میں 3 سال کا عرصہ لگا- اس گھر میں ہیلتھ کلب٬ جم٬ ڈانس اسٹوڈیو٬
سوئمنگ پول٬ بال روم اور متعدد مہمان خانے موجود ہیں- اس گھر کی دیکھ بھال
کے لیے 600 ملازمین پر مشتمل اسٹاف رکھا گیا ہے-
|
|
The Bellagio
یہ بھی ایک لگژری ہوٹل اور کیسینو ہے جو کہ نویڈا کے علاقے لاس ویگاس میں
واقع ہے- یہ عمارت اپنے فواروں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے- یہ عمارت
46 منزلہ ہے اور 508 اسکوائر فٹ بلند ہے- اس عمارت کا افتتاح 15 اکتوبر
1998 کو کیا گیا ہے اور اس کی تعمیر پر 88 ملین ڈالر خرچ ہوئے- اس عمارت کے
پرکشش فواروں کو مختلف اطراف سے دیکھا جاسکتا ہے-
|
|
The Palazzo
یہ بھی ایک لگژری کیسینو اور ہوٹل ریزورٹ ہے اور یہ نویڈا کی سب سے بلند
ترین عمارت بھی ہے- یہ ریزورٹ Dallas based HKS نے ڈیزائن کیا ہے- اس
ریزورٹ میں آنے والوں کو بڑے بڑے سوئٹس اور کمروں کی پیشکش کی جاتی اور ہر
کمرہ 720 اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس عمارت میں 3,068 کمرے
موجود ہیں- اس عمارت کی تعمیر پر 1.8 بلین ڈالر خرچ ہوئے- |
|
Taipei 101
اس عمارت کو تائی پے ورلڈ فنانشل سینٹر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ
عمارت تائیوان میں واقع ہے- یہ عمارت اس وقت تک دنیا کی بلند ترین عمارت
تھی جب تک کہ برج خلیفہ کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی- یہ عمارت C.Y. Lee &
partners نے ڈیزائن کی ہے- اس عمارت کی تعمیر 2004 میں مکمل ہوئی اور اس کی
101 مزلیں ہیں- اس عمارت کی 5 فلور زیرِ زمین واقع ہیں- اس عمارت کی تعمیر
پر 1.9 بلین ڈالر لاگت آئی- |
|
Burj Khalifa
برج خلیفہ دبئی میں واقع ہے اور اسے دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ہونے کا
اعزاز حاصل ہے- اس عمارت کی بلندی 830 میٹر ہے- اس عمارت کی تعمیر کا آغاز
ستمبر 2004 میں کیا گیا جبکہ اس کا افتتاح 4 جنوری 2010 کو ہوا- اس پروجیکٹ
پر آنے والی لاگت 1.5 بلین ڈالر ہے- اس عمارت میں 30 ہزار گھر٬ 9 ہوٹل٬ 74
ایکڑ کے رقبے پر پھیلا پارکنگ ایریا بھی موجود ہے- اس عمارت میں دنیا کی سب
سے تیز رفتار لفٹ بھی نصب ہے جس کی رفتار 18 میٹر فی سیکنڈ ہے- |
|