لمحہ

پاکستان میں ہر ایک منٹ بعد ایک بڑی تعداد میں کئی سیکنڈز ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ کمی ایک بڑے بحران کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ کیونکہ یہ سیکنڈز کم ہوتے ہوتے منٹوں میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ منٹ گھنٹوں میں گھنٹے دنوں میں دن مہینوں میں مہینے سالوں میں اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ سال صدیوں میں تبدیل ہو تے جائیں گے اور ہو رہے ہیں۔

بڑھتے ہوئےاس نقصان کوآج تک کوئی نہیں روک سکا۔کوئی اس بارے میں سوچ نہیں سکا۔ کسی کا دھیان اس طرف نہیں جا سکا۔ یہ اتنا بڑا اور عام نقصان ہے کہ اس سے دو چار نہ صرف پاکستان ہے بلکہ گرد ونواح کے ممالک بھی اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ اور نہ صرف پاکستان کے گردونواح کے ممالک بلکہ پوری دنیا اور اس کے تمام ممالک اس نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔ گھٹتے ہوئے ان سیکنڈوں کو بچانے کے لیے کوئی بھی ملک حاطر خواہ اقدامات نہیں کر سکا۔ پوری دنیا میں سینکڑوں ممالک ہیں کچھ ترقی یافتہ ہیں کچھ درمیانے ہیں اور کچھ ترقی پذیر ہیں۔لیکن نہ ترقی یافتہ نہ درمیانے اور نہ ہی ترقی پذیر کوئی ایسا ملک نہیں جو اس نقصان کا حل نکال سکے۔ کوئی ان گھٹتے ہوئے سیکنڈوں سے بچائے کیسے۔۔۔۔۔۔؟
Muhammad Usman Yousaf
About the Author: Muhammad Usman Yousaf Read More Articles by Muhammad Usman Yousaf: 2 Articles with 1965 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.