جنگ نیل

جنگ نیل (جسے جنگ خلیج ابو قیر بھی کہا جاتا ہے) اگست 1798ء کو مصر کی خلیج ابو قیر میں سلطنت برطانیہ اور فرانس کی افواج کے مابین لڑی گئی۔ جس میں ریئر ایڈمرل ہیراٹیو نیلسن کی زیر قیادت برطانوی بحری بیڑے نے اسکندریہ کے قریب لنگر انداز فرانسیسی بحری بیڑے پر اچانک حملہ کر کے اسے زبردست نقصان پہنچایا۔ جس کے نتیجے میں مصر میں فتوحات سمیٹنے والی نپولین بوناپارٹ کی فوج کی رسد کٹ گئی اور وہ محصور ہو کر رہ گئی۔ اندازہ ہے کہ فرانس کو اس جنگ میں تقریباً 1700 جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ اس کے تین ہزار فوجی گرفتار ہوئے۔ برطانیہ کے صرف 218 فوجی اس جنگ میں مارے گئے۔

جنگ نوارینو

20 اکتوبر 1827ء کو عثمانی سلطنت اور برطانیہ، فرانس اور روس کی مشترکہ افواج کے درمیان لڑی جانے والی ایک بحری جنگ جس میں شکست کے ساتھ ہی عثمانی سلطنت کا زوال یقینی ہو گیا۔ یہ جنگ یونان کی جنگ آزادی کے سلسلوں کے اہم ترین معرکوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ جنگ خلیج نوارینو کے مغربی ساحلوں پر بحیرۂ آیونین میں لڑی گئی۔ اس جنگ میں عثمانی سلطنت اور مصر کا بحری بیڑہ برطانیہ، فرانس اور روس کے ہاتھوں مکمل تباہی کا شکار ہو گیا۔ یہ تاریخ کی آخری بڑی بحری جنگ تھی جو بادبانی جہازوں کے ذریعے لڑی گئی۔ اس جنگ میں اتحادیوں کی فتح کی سب سے بڑی وجہ ان کے عملے کا بہتر طور پر مسلح اور تربیت یافتہ ہونا تھا جس کے نتیجے میں ایک عظیم فتح ان کا مقدر بنی۔

پس منظر

جنگ نوارینو یونان کی جنگ آزادی میں بہت اہمیت کی حامل تھی۔ جو 1821ء میں سلطنت عثمانیہ کے خلاف یونانی قوم پرستوں کی جانب سے شروع کی گئی۔ اس وقت یونان پر سلطنت عثمانیہ کے اقتدار کو تین صدیاں گزر چکی تھیں۔ 1827ء میں حکومت کے خلاف بغاوت کا تقریباً خاتمہ ہو چکا تھا جو اس کے طاقتور باجگذار محمد علی پاشا، خدیو مصر، کے صاحبزادے ابراہیم پاشا کی زیر نگرانی فوج نے کچل کر رکھ دی تھی۔ لیکن سلطنت عثمانیہ کے خلاف ہمیشہ سازشوں میں مصروف مغربی قوتوں نے یونانیوں کا بھرپور ساتھ دیا اور برطانیہ، فرانس اور روس نے یونان کی آزادی کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو پار لگانے کے لیے عثمانیوں کو میدان جنگ میں جا لیا۔ آرتھوڈوکس فرقے کی واحد عظیم قوت ہونے کے باعث روس ہمیشہ یونان اور بلقان کے دیگر ہم فرقہ عیسائیوں کی مدد کا بہانہ بنا کر سلطنت عثمانیہ کے معاملات میں مداخلت کرتا تھا جس کا واحد سبب قسطنطنیہ پر قبضہ کرنا تھا اور جنگ نوارینو میں شکست کو روس نے قسطنطنیہ پر قبضہ کرنے کی پرانی خواہش پوری کرنے کا موقع سمجھتے ہوئے سلطنت عثمانیہ کے خلاف اعلان جنگ کر دیا اور روسی افواج مالدووا اور ولاچیا پر قبضہ کرتے ہوئے آگے بڑھتی رہیں اور پے در پے کامیابیوں کے بعد بالآخر سلطان محمود ثانی کو 1829ء میں ایک معاہدے پر دستخط کرنا پڑے جو معاہدۂ ادرنہ کہلاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں یونان خود مختار ہو گیا تاہم بدستور سلطنت عثمانیہ کی باجگذاری میں رہا۔ لیکن یونان کی آزادی کا مسئلہ مستقل طور پر 1832ء میں لندن کانفرنس میں حل ہوا۔

تاریخ 20 اکتوبر 1827ء
مقام خلیج نوارینو، بحیرۂ آیونین
نتیجہ برطانیہ، فرانس اور روس کی فیصلہ کن فتح
متحارب
برطانیہ
فرانس
روس سلطنت عثمانیہ
قائدین
ایڈورڈ کوڈرنگٹن
ہنری ڈی رگنی
لوگن ہیڈن ابراہیم پاشا
امیر طاہر پاشا
محرم بے
کپتان بے
قوت
27 جنگی بحری جہاز (مختلف اقسام کے) 88 جنگی بحری جہاز (مختلف اقسام کے)
نقصانات
181 ہلاک،
480 زخمی
کل: 661 419 ہلاک و زخمی
Tahira Inam
About the Author: Tahira Inam Read More Articles by Tahira Inam: 21 Articles with 232696 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.