تعلیمی اداروں کا بند کرنا؟

کیا دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب ہو گئے؟ تمام تعلیمی اداروں کو اتنے اہم دنوں اور اتنے طویل دنوں کے لئے بند کرنا درست فیصلہ ہے؟

دہشت گردوں کا اہم مقصد خوف و ہراس پھیلانا ہے اور اس میں وہ کافی حد تک کامیاب ہو گئے ہیں کہ ان کے خوف سے پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے اہم ترین دنوں میں بند کر دیئے گئے جن دنوں میں پورے سال کی محنت کا نچوڑ نکالنے کے لئے زیرو پیریڈ لگتے ہیں اور اوور ٹائم لگا کر پڑھایا جاتا ہے۔
لیکن اب کچھ نہیں ہو سکتا جو نقصان ہونا تھا ہو گیا۔ سیکورٹی کا جواز بنا کر اتنے دنوں کو بند کرنے کے بارے اگر بچوں ، والدین اور اساتذہ سے پوچھا جائے تو شاہد دس فیصد سے زیادہ اس کے حق میں نہ ہوں۔ اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ بچوں خصوصا پرائمری کے بچوں کے دل میں خوف پیدا ہو جائے گا کیونکہ بڑے تو کچھ سمجھ جائیں لیکن بچے جب بھی سکول جائیں گے ایک انجانا سا خوف ان کے دلوں میں ہوگا اگر چھٹیاں نہ کی جاتی اور ادارے کھول کر سیکورٹی کے لئے اب کئے جانے والے اقدامات کئے جاتے تو بچوں پر منفی اثر نہ ہوتا جتنا اب ہوگا۔ ان کے ذہن میں صرف ایک ہی سوال ہے کہ ان کے سکول کیوں بند ہیں ان کو لاکھ بہلایا جائے، ان سے باتیں چھپائی جائیں، جھوٹ بولا جائے لیکن میڈیا خصوصا کیبل ٹی وی میں تمام سوالوں کے جواب ان کو مل جاتے ہیں اور جب سکول کھلیں گے تو وہ دلوں میں خوف و ہراس لے کر سکول آئیں گے۔ اللہ پاک ہمارے پیارے وطن کو سلامت رکھے اور اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نیست و نابود کر دے اور ہمیں مشکل حالات سے نکلنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانے کی ہمت دے۔ آمین ثمہ آمین
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 168993 views I live in Piplan District Miawnali... View More