خوشی

ہم میں سے اکثر لوگ لفظ خوشی کا استعمال اپنی روزمرہ کی گفتگو میں کرتے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ وہ لوگ حقیقی خوشی سے محروم ہوتے ہیں۔ محض لفظ بولنے سے ہی خوشی نہیں مل جاتی ہے۔ اس کے لئے عمل بھی کرنا پڑتا ہے۔ بقول میری ایک بہن کے خوشی حاصل کرنی ہے تو دوسروں کو حاصل ہونے والی خوشیوں میں اس انداز سے شریک ہو کہ جیسے اپ اپنی کسی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے ہی اپ کو خوشی حاصل ہوگی۔

دوسروں کو خوشیاں فراہم کر کے انسان خوش رہ سکتا ہے۔ لیکن آج کے دور میں جب ہر طرف افراتفری کا سماں ہے کسی کو کوئی پروا نہیں ہے ہر کوئی مطلب کی خاطر دوسروں کی خوشی کا قتل کر کے وقتی طور پر خوش ہو رہا ہے۔ جبکہ حقیقی خوشی تو دوسروں کے ساتھ خوشی میں شامل ہونا ہے۔

انسان کو خوشی ایسے ہی نہیں مل جاتی ہے یہ بھی تلاش کرنی پڑتی ہے جیسے موت انسان کو ڈھونڈتی ہے ویسے ہی یہ انسان کی تلاش میں ہوتی ہیں۔ بہت بار انسان کی زندگی میں ایسا ہوتا ہے کہ خوشی ہمارے ارد گرد ہوتی ہے اور ہم اس کو کہیں اور ہی تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔

بھلائی اور نیکی کے کاموں سے بھی انسان کو خوشیاں حاصل ہوتی ہیں انسان کی بہت مشکلات اور مسائل کو حل بعض اوقات آسان سا ہوتا ہے لیکن اس کی سوچ اس طرف نہیں جا پاتی جس سے وہ مطمئین ہو سکے جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مثبت انداز فکر نہیں رکھتا ہے۔ مثبت سوچ کی وجہ سے بھی انسان کو بے انتہا خوشیاں حاصل ہوتی ہیں۔ اسلام کے اصولوں پر عمل کرنے سے بھی مسلمان بہت حد تک خوشیاں سمیٹ لیتے ہیں۔
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 394 Articles with 522814 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More