میری امت میری امت
یہ وہ الفاظ ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیئے ادا کررہے ہیں
مگر آج میں جب شاہراہ فیصل پر نکلا تو جگہ جگہ بورڈ لگیں نظر آئے۔۔۔کہیں
جماعت الدعوہ کی ریلی کا ۔۔۔کہیں نورانی گروپ کی ریلی کا ،کہیں تحریک حرمت
کی ریلی ۔۔۔۔ سب کا مقصد ایک ہی ہے مگر کہیں مجھے امت نظر نہ آئی ۔۔۔۔آج
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اس امت کو جو بکھری ہوئی ، بٹی ہوئی اور صرف
اپنا تشخص اجاگر کرنے والی امت کو دیکھ رہے ہوں گیں تو کیا جذبات ہوں گیں
کہ میری امت میرے نام پر بھی ایک پیلٹ فارم پر ایک جھنڈے کے تلے جمع نہ
ہوسکی ۔۔۔۔۔۔۔؟
دینی و سیاسی جماعتیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ریلیاں اور احتجاج تو
کررہی ہیں مگر ہائے افسوس کہ سب جماعتوں کا مقصد ایک ہے مگر کسی جماعت کو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری خطبہ یاد نہیں جس میں آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے کہا کہ میرے بعد فرقوں میں نہ بٹ جانا ۔ ایک امت بن کر رہنا
۔۔۔۔۔۔۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر سیاسی و
مذہبی جماعتیں ایک پیلٹ فارم پر یکجا ہوکر احتجاج کرتی مگر میرے خیال میں
دینی جماعتوں کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سے زیادہ اپنے فرقے
اور جماعت کا تشخص زیادہ ہے اسی لیئے ایک ہی دن ایک وقت پر اور ایک مقام پر
مختلف دینی جماعتیں احتجاج کرکے اپنی جماعت کا جھنڈا اور قوت کا مظاہرہ
کررہی ہیں نہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی پیروی ،،،،،، ۔۔۔ اللہ
ہم سب کو ایک اور نیک ہونے کی توفیق دے آمین |