ویلنٹائن ڈے٬ جہاں پکڑے گئے وہیں شادی

ہر سال 14 فروری کو پوری دنیا میں ویلنٹائن ڈے کا تہوار منایا جاتا ہے اور اس تہوار کو عشق و محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے- اس مغربی تہوار کا نمایاں اثر ایشیائی ممالک میں بھی نظر آتا ہے جس میں بھارت اور پاکستان بھی شامل ہیں-

اگرچہ پاکستان میں جہاں ایک قابل ذکر طبقہ اس تہوار کی حمایت کرتا ہے وہی دوسری طرف ایک بہت بڑی تعداد اس تہوار کے منائے جانے کے خلاف ہے- اور ایسا ہی کچھ بھارت میں بھی دکھائی دیتا ہے-
 

image


اسی حوالے سے بھارت میں ایک ہندو تنظیم نے ویلنٹائن ڈے کو کُھلے عام پبلک میں منانے والے جوڑوں کی زبردستی شادی کروانے کی دھمکی دی ڈالی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندو مہا سبھا تنظیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو جوڑا ویلنٹائن ڈے مناتے ہوئے پکڑا گیا اس کی اسی مقام پر زبردستی شادی کروا دی جائے گی-

ابتدائی تفصیلات کے مطابق 14 فروری کو اس ہندوں تنظیم کے کارکن تمام اہم مقامات پر موجود ہوں گے جن میں ہوٹل٬ پارک اور ساحل شامل ہیں-

جس جوڑے کو بھی ویلنٹائن مناتے دیکھا گیا اس کی وہیں شادی کروا دی جائے گی جبکہ اس بات کو بھی خاطر میں نہیں لائے جائے کہ ان کا تعلق کس مذہب سے ہے؟
 

image

آپ ہندو تنظیم کے اس اقدام اور تہوار کے حوالے سے کیا کہتے ہیں؟ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے:
YOU MAY ALSO LIKE:

With ten days to go for Valentine's Day, Hindutva outfits active in western UP have warned that couples found celebrating the "foreign festival" in public will face a variety of punishments. While a prompt Arya Samaj wedding will be forced on Hindu couples, inter-faith partners will have to sit through a "shuddhikaran" (purification) ritual, the Hindu Mahasabha has said.