چین میں روایتی طور پر گھر کا ذمہ دار مرد اپنی تمام
تنخواہ اپنی بیوی کے ہاتھ پر رکھ دیتا ہے جس کا کام گھر تمام اخراجات کو
ایک نظم و ضبط کے تحت چلانا ہوتا ہے-
لیکن چین کے مشرقی صوبے Zhejiang کے شہر Hangzhou کا رہائشی Yul Pan نامی
یہ سالہ شخص ان چینی شوہروں میں سے نکلا جو اپنی ماہانہ تنخواہ کا کچھ حصہ
اپنی عیاشیوں کے لیے ایک خفیہ جیب میں چھپا لیتے ہیں- لیکن بدقسمتی سے Pan
پکڑا گیا جس پر اسے ایسی سزا ملی کہ شاید ہی وہ دوبارہ ایسی حرکت کرنے کا
بھی سوچے-
|
|
34 سالہ Pan اس وقت پکڑا گیا جب وہ اپنی کچھ رقم ٹراؤزر میں ہی بھول گیا
اور یہ رقم دھلائی کے وقت Pan کی بیوی کے ہاتھ آگئی-
جس کے بعد Pan کی بیوی نے سے اسے گھر سے نکال دیا اور یہ شرط رکھی کہ وہ جب
تک اپنی اس حرکت کی دل سے معافی نہیں مانگ لیتا اسے گھر میں واپس نہیں آنے
دیا جائے گا-
باہر نکالے جانے کے بعد چینی شخص نے اپنی شرٹ اتاری اور گلے میں وہ بورڈ
لٹکا لیا جو کہ اس کی بیوی نے اسے نکالتے وقت دیا تھا- اور فلیٹ کے سامنے
ہی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگنا شروع کردی جسے دیکھ کر پڑوسیوں کو
بھی اس شخص کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا بخوبی اندازہ ہوگیا جبکہ چینی شخص کے
اردگرد ایک ہجوم بھی جمع ہوگیا-
بیوی کی جانب سے دیے گئے بورڈ پر تحریر تھا “ میری اچھی بیوی میں جانتا ہوں
کہ میں نے غلطی کی ہے لیکن میں مستقبل میں اپنی تمام تنخواہ تمہارے ہاتھ پر
رکھوں گا“-
|
|
بالآخر چینی شخص کے ہینڈ اسپیکر پر بار بار معافی مانگنے اور شرمندگی ظاہر
کرنے پر اسے گھر میں واپسی کی اجازت مل گئی- |