ہم اور ہمارے حکمراں

جو صرف اللہ سے ڈرتے ہیں اور احکامِ الٰہی کی پاسداری کرتے اور کرواتے ہیں‘ اُن سے سب ڈرتے ہیں۔
ہمارے اسلاف میں یہ خوبیاں تھی ‘ وہ صرف اللہ سبحانہ و تعالٰی سے ڈرتے تھے اور احکامِ الٰہی کوخود اپنے اوپر اور اللہ کی زمین میںاللہ کے بندوں پر نافذ کرنے والے تھے اور اسی لئے اُس دور کی عالمی طاقتیں قیصر و کسریٰ بھی اُن کے ڈرسے لرزاں تھے۔لیکن آج نہ عوام الناس ہی اللہ سے ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی حکمراں۔ اس لئے ہم سب اللہ کے علاوہ باقی سب سے خائف ہیں اور کوئ ہم سے خائف نہیں چاہے ہم اٹمی طاقت ہی کیوں نہ ہوں۔
آج نہ عام مسلمانوں کو ہی اسلام کی پرواہ ہے اور نہ ہی حکمرانوں کو۔

کیا کسی بھی مسلم ملک کی عوام کسی ایسے کو اقتدار پہ لانے کی خواہاں ہیں جو فرمانِ الٰہی :

الَّذِينَ إِن مَّكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنكَرِ ۗ وَلِلَّـهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ ﴿٤١﴾
" یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اگر ہم زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں گے، زکوٰۃ کی ادائیگی (کا انتظام) کریں، معرُوف کا حکم دیں گے اور مُنکَر سے منع کریں گے۔ اور تمام معاملات کا انجامِ کار[​IMG] اللہ کے ہاتھ میں ہے۔" (سورۃ الحج )

کے مطابق :

۔۔۔ ڈنڈے کے زور پہ اقامتِ لصلوٰۃ کا فریضہ انجام دے۔
۔۔۔ حکومت کو زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قتال کرے۔
۔۔۔ مسلم معاشرے میں جو شرک و بدعات شرایت کر گئی ہے اسے اسلام کی معروف احکام کے ذریعے رفع کرے۔
۔۔۔ منکرات کے مرتکب لوگوں کو شریعت کے مطابق سزا دے۔

ہم سب کا جواب یہی ہوگا کہ نہیں ‘ کبھی نہیں اور کہیں بھی نہیں۔
لہذا جب عوام ہی نہیں چاہتی کہ کوئ مرد مومن حکمراں بنے تو اللہ سبحانہ و تعالٰی بھی ایسے ہی حکمراں ان پر مسلط کر دیتے ہیں جو اقامت الصلوۃ کی پرواہ نہیں کرتے‘ زکوٰۃ و بیت المال کا نظام قائم کرنے کے بجائے ملک و قوم کی دولت اپنی عیاشیوں اور نفس پرستیوں میں صرف کرتے ہیں اور اپنی ساری طاقتیں نیکی کے بجائے بدیوں کو پھیلانے میں استعمال کرتے ہیں۔
ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارے حکمراں کرپٹ ہیں‘ بد دیانت ہیں‘ بدکردار ہیں اور اللہ کے نافرمان ہیں۔
نہ ہی یہ اللہ کو ماننے والے ہیں اور نہ ہی ان کے دلوں میں اللہ کا خوف ہے بلکہ اپنے دنیاوی آقا کے خوف سے یہ ہر وقت لرزاں ہیں۔
صرف اقتدار میں رہنے کی حوس ہی انہیں مسلم عوام کے سامنے اللہ کا نام لینے پر مجبور کرتی ہے۔
انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئ حق نہیں لیکن جب بھی الیکشن ہوتا ہے یہی عوام ان ہی کو دوبارہ اپنی ووٹوں سے چن لیتی ہے اور وہ پہلے سے بڑھ کر کرپشن کرنے میں دلیر ہو جاتے ہیں۔ کسی بھی مسلم ملک میں کسی شریف النفس انسان کو کوئ ووٹ دینے کو تیار نہیں ( یہ نہ سمجھیں کہ میں مروجہ جمہوریت کو مانتا ہوں)۔
اور اگر کچھ تبدیلی کے خواہاں انقلاب برپا کرکے کسی اور کو لے آتے ہیں تو وہ پچھلے سے بڑھ کر برا ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ بھی اسی عوام میں سے ہوتا ہے یقین نہیں تو ان مسلم ممالک کے طرف ایک نظر ڈالئے جہاں انقلاب کے ذریعے تبدیلی آئ ہے۔
تو اصل برائ عوام میں ہی ہے۔
عوام معصوم نہیں ہیں۔
عوام کا کردار بھی حکمرانوں سے کچھ مختلف نہیں ۔ یہ بھی کرپٹ ہیں‘ بد دیانت ہیں‘ بدکردار ہیں اور اللہ کے نافرمان ہیں۔
پس جیسی عوام ویسے حکمراں.
حکمراں کو بدلنا ہے تو عوام کو بدلنا ہوگا یعنی عوام کی سونچ تبدیل کرنی ہوگی اور عوام کی اکائ ہے ’ فرد ‘۔
ایک فرد بدلے گا تو ایک گھرانہ تبدیل ہوگا اور اسی طرح پھر معاشرہ اور پورے ملک کے عوام تبدیل ہونگے۔
پھر حکمراں بھی اللہ کے حکم سے اللہ سے ڈرنے والے اور احکامِ الٰہی کی پاسداری کرنے والے آئیں گے۔
تو آئے عوام کی اکائ ’ ایک فرد ‘ کے حیثیت سے ہم سب سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لائیں۔
وہ تبدیلی لائیں جس کے لئے اللہ سبحانہ و تعالٰی نے اپنے سب سے پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الیہ و سلم کو مبعوث کیا‘ جس کا ماخذ قرآن و سنت ہے۔
ہم اپنی سونچ کو قرآن و سنت کے مطابق کرلیں۔
ہم شریعت کے احکام کو ماننے والے بن جائیں۔

تاکہ اللہ سبحانہ و تعالٰی اپنے فضل سے اگر کوئ ایسا حکمراں ہم پر مسلط کرے جو فرمانِ الٰہی :

الَّذِينَ إِن مَّكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنكَرِ ۗ وَلِلَّـهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ ﴿٤١﴾
" یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اگر ہم زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں گے، زکوٰۃ کی ادائیگی (کا انتظام) کریں، معرُوف کا حکم دیں گے اور مُنکَر سے منع کریں گے۔ اور تمام معاملات کا انجامِ کار[​IMG] اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ “(سورۃ الحج )

کے مطابق :

۔۔۔ اگر اقامتِ لصلوٰۃ کا فریضہ انجام دے
۔۔۔ زکوٰۃ و بیت المال کا نظام قائم کرے۔
۔۔۔ معرُوف کا حکم دے اور ہمارے معاشرے میں جو شرک و بدعات شرایت کر گئی ہے اسے اسلام کی معروف احکام کے ذریعے رفع کرے۔
۔۔۔ منکرات کے مرتکب لوگوں کو شریعت کے مطابق سزا دے۔

تو ہم پر کوئ بار نہ گزرے اور ہم اسے بخوشی قبول کرنے والے بن جائیں۔
Muhammad Ajmal Khan
About the Author: Muhammad Ajmal Khan Read More Articles by Muhammad Ajmal Khan: 95 Articles with 62366 views اللہ کا یہ بندہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی محبت میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی باتوں کو اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سیکھنا‘ سمجھنا‘ عم.. View More