پاکستان کرکٹ ٹیم کا انڈیا سے ہارنا
(kashif imran, Piplan mianwali)
پاکستان کرکٹ ٹیم بلند و بانگ دعوؤں کے بعد
ایک بار پھر انڈیا سے ہارنے کی روایت نہ توڑ سکی۔ میچ سے قبل ٹیم مینیجمنٹ
، کپتان اور کھلاڑیوں کی جانب سے تاریخ بدلنے کے دعوے کئے گئے جو سچ ثابت
نہ ہو سکے۔
اس کی بہت سے وجوہات ہیں جن کا ذکر اخبارات اور ٹی وی چینلز پر روزانہ کیا
جا رہا ہے۔ لیکن یہ بات کہ میچ جان بوجھ کر ہرایا گیا میں اس کو نہیں مانتا۔
سب سے پہلی غلطی تو ٹیم کا ایک دن پہلے ہی پوری دنیا میں بتا دینا کہ فلاں
ٹیم ہے اور کون کس نمبر پر آئے گا، دوسری غلطی کیپر کا نہ ہونا ہے ، تیسری
غلطی اگر کیپر نہیں بھی تھا جب تین سو کا ٹارگٹ مل گیا تو بیٹنگ آردڑ تبدیل
کرنا ضروری تھا اور اوپنر شہزاد کے ساتھ آفریدی یا حارث سہیل کا بھیجنا
چاہیئے تھا۔ اگر یونس کو اوپنر بھیج بھی دیا تھا تو کم از کم شہزاد کو تیز
کھلنے کا کہنا چاہیئے تھا کیونکہ یونس سے تیز کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی
وہ وکٹ روکتے اور شہزاد تیز کھیلتا اس طرح انڈیا پر پریشر ڈالا جا سکتا تھا۔
بہر حال جو ہونا تھا ہو گیا آگے کو ساچنا چاہیئے اور خدارا کنڈیشن اور
حالات کو دیکھ کر فوری فیصلے کرنا ہونگے اور ٹیم کا جارحانہ کھیل پیش کرنا
ہوگا اب تک جتنے بھی میچ ہوئے پہلے بیٹینگ کرتے ہوئے تین سو رنز بن رہےہیں
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہماری ٹیم کا متحد رکھے اور کامیابی عطا
کرے۔ امین |
|