نفرت کو محبت میں بدلنے کا عمل
(Hafiz Taj Muhammad, faisalabad)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اللہ تعالٰ نے کوئی بھی روحانی جسمانی اور ذہنی بیماری ایسی پیدا نہیں
فرمائی جس کا علاج نہ ہو، اسی طرح کوئی پریشانی ایسی نہیں جس کا کوئی حل نہ
ہو۔
ہر پریشانی اور ہر بیماری کا حل اللہ تعالٰی نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد
صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کردہ کتاب قرآن پاکمیں بیان فرما دیا ہے۔ اللہ
تعالٰی نے قرآن پاک میں فرمایا ہے ۔
ترجمہ: اور ہم قرآن میں وہ چیز نازل فرما رہے ہیں جو ایمان والوں کے لیے
شفاء اور رحمت ہے۔ القرآن
فرما کر اللہ تعالٰی نے مہر تصدیق ثبت فرما دی ہے کہ قران پاک میں ہر
روحانی جسمانی اور ذہنی بیماریوں اور پریشانیوں کا حل موجود ہے۔ اس آیت میں
اللہ تعالٰی نے شفاء اور رحمت کا ذکر فرمایا ہے جہاں رحمت ہو وہاں خوشحالی
ہوتی ہے لہٰذا ہمیں خوش و خرم زندگی گزارنے کے لیے قرآن میں غور و فکر کی
ضرورت ہے اللہ تعالٰی نے قرآن پاک میں بارہا جگہ غور و فکر کرنے کی تلقین
فرمائی ہے۔ ترجمہ: تو کیا تم دھیان نہیں کرتے٠ القرآن یہ ارشادات باری
تعالٰی ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ اس حکمت والی کتاب میں غورو فکر کر کے گوہر
نایاب حاصل کیا جائے اور اپنی پریشانیوں کے حل کے لیے قرآن پاک سے مدد لی
جائے۔
آج کے دور میں ہر شخص مختلف گھریلو پریشانیوں اور مسائل میں گَرا ہوا ہے
کوئی کاروبار سے پریشان ہے تو کوئی اولاد کی نافرمانی کی وجہ سے پریشان ہے،
پریشانی کی ایک بہت بڑی وجہ میاں بیوی کی آپس میں نااتفاقی کا ہونا بھی ہے۔
آپس میں محبت نہ ہونے کے سبب اکثر میاں بیوی کا آپس میں لڑائی جھگڑا رہتا
ہےجس سے گھر کا ماحول خراب ہو جاتا ہے اور گھر کا کھچا ہوا ماحول بے برکتی
کا سبب بنتا ہے، گھر میں لڑائی جھگڑے کی وجہ سے بچوں کی تربییت بھی متاثر
ہوتی ہے اور بچے مختلف قسم کے ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں
جس سے ان کی پڑھائی میں توجہ نہیں رہتی جس کی وجہ سےبچوں کا مستقبل تباہ ہو
جاتا ہے۔
میاں بیوی کی آپس میں لڑائی کی وجہ منفی خیالات ہوتے ہیں جسکی وجہ سے آپس
میں ہم آہنگی ختم ہو جاتی ہے جو کہ لڑائی جھگڑے کا سبب بنتی ہے، منفی
خیالات مسلط کر دیئے گئے ہوں یا کسی غلط فہمی کی وجہ سے پیدا ہع گئے ہوں ان
سب پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے قرآن پاک سے مدد لی جا سکتی ہے۔
قرآن پاک کا ایک ایک لفظ حکمت کے خزانے سے بھرا ہوا ہے۔ اللہ تعالٰی نےقرآن
پاک میں ایک سو چودہ سورتیں نازل فرمائی ہیں جو کہ علم کے سمندر سے لبریز
ہیں ان سورتوں میں ایک سورت ہے۔ سورہ اخلاص ۔
سورہ اخلاص ایک مختصر سورت ہے مگر معنی کے اعتبار سے انتہائی جامع سورت ہے
اس سورت میں اللہ تعالٰی نے انتہائی مختصر انداز میں اپنی وحدانیت کو بیان
فرمایا ہے۔ سورت اخلاص بیشمار فیوض و برکات کی حآمل سورت ہے، یہ سورت بہت
سے روحانی و جسمانی وذہنی مسائل اور پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے
اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔
میں آپکی خدمت میں سورہ اخلاص کا ایک ایسا نایاب عمل پیش کر رہا ہوں جس کو
اگر صحیح طریقے سے کر لیا جائے تو نفرت کو محبت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے
اور میاں بیوی کے آپس کے لڑائی جھگڑے جڑ سے ختم ہو جاتے ہیں اور آپس میں
پیار محبت بڑھ جاتا ہے جس سے گھر خوشیوں کا گہوارہ بن جاتا ہے۔ اس عمل کو
آزمائیں اور اللہ تعالٰی کے پاک کلام کا مشاہدہ فرمائیں۔
طریقہ:
جس نے بھی عمل کرنا ہو مثلا شوہر بیوی کے لیے یا بیوی شوہر کے لیے کرنا
چاہے تو سب سے پہلے مطلوبہ شخص کے نام کے اعداد حاصل کریں اور ان اعداد کے
مطابق سورہ اخلاص کا ورد بسم اللہ سمیت بھرپور تصور کے ساتھ مسلسل سات دن
تک کریں ورد کرتے وقت کوئی میٹھی چیز پاس رکھ لیں اور ورد ختم ہونے کے بعد
اس پر روزانہ دم کر دیا کریں سات دن ورد کرنے کے بعد اس میٹھی چیز کو
مطلوبہ شخص کو تین دن تک کھلائیں انشاءاللہ تین دن میں سخت ترین دل کے
انسان میں بھی آپ کے لیے نرمی اور محبت کا جذبی پیدا ہو جائے گا اور مطلوبی
شخص آپکا تابع و فرمانبردار ہو جائے گا اس عمل کے ساتھ اگر مطلوبہ شخص کے
اعداد ملا کر سورہ اخلاص کا نقش تیار کر کے استعمال کیا جائے تو اثر ہزار
گنا زیادہ ہو جائے گا اور مقصد میں کامیابی یقینی ہو جائے گی۔ انشاء اللہ
اگر کسی کے لیے یہ عمل کرنا مشکل ہو تو راہنمائی لی جا سکتی ہے۔ |
|