لڑکا سوال حل نہ کرسکا، دلہن کا شادی سے انکار

بھارت کے ایک گاؤں میں تو دلہن نے شادی سے صرف اس لیے انکار کردیا کہ دولہا ریاضی کے آسان سے سوالات حل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا جبکہ دولہا کا یہ امتحان دلہن نے خود لیا تھا جس میں دولہا ناکام ہوگیا-

شادی کی یہ تقریب رواں ہفتے بدھ کو شادی کی تقریب ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور کے انڈسٹریل ایریا کے قریب واقع رسول آباد گاؤں میں منعقد کی گئی تھی -
 

image


شادی کی تقریب میں لڑکی نے اپنے دولہا کو ریاضی کے کچھ سوالات دیے جو کہ دولہا نے غلط حل کیے جس پر دلہن نے شادی کرنے سے انکار کردیا-

لڑکی کی جانب سے ریاضی کا ایک سوال کچھ یوں تھا کہ 15 جمع 6 کتنے ہوتے ہیں؟ دولہا نے اس کا جواب 17 دیا، جو کہ یقیناً یہ ایک غلط جواب تھا۔

دولہا کے خاندان نے لڑکی کو راضی کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ راضی نہ ہوئی-لڑکی کا کہنا تھا کہ لڑکے کی تعلیم کے حوالے سے ہمیں غلط آگاہ کیا گیا ہے-

لڑکی کے والد موہر سنگھ کا کہنا تھا کہ “جو سوال دولہے کو دیا گیا تھا وہ تو کوئی پہلی جماعت کا طالب علم بھی حل کرسکتا ہے- ہمارے ساتھ لڑکے والوں نے لڑکے کی تعلیم کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا ہے“-

اس موقع پر مقامی پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان معاملات طے کروائے اور شادی سے قبل دیے جانے والے تمام تحائف اور زیورات لڑکی والوں کو واپس کروائے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

An Indian bride has walked out of her wedding ceremony after her groom-to-be failed to solve a very simple math problem, police said Friday. The bride tested the groom on his math skills and when he got the sum wrong, she walked out. The question she asked: How much is 15 plus six?