چین کے صوبے سنکیانگ کی ایک عدالت نے ایک شخص کو داڑھی
بڑھانے پر چھ سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ اس کی اہلیہ کو حجاب کرنے پر دو
سال کی قید سنائی گئی ہے- یہ مقدمہ کاشغر کی عدالت میں دائر تھا جہاں 38
برس کے یوغور مسلم اور اس کی اہلیہ کو سزائیں سنائیں گئی ہیں-
|
|
مقامی اخبار کے مطابق مذکورہ شخص نے 2010ء سے اپنی داڑھی بڑھا رہا تھا جبکہ
اس کی اہلیہ چہرے کا پردہ کرنے لگی تھی-
عدالت کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا ’’جھگڑے کی ابتداء کرنے اور بے چینی کو بڑھاوا
دینے‘‘ کا مجرم پایا گیا۔
مقامی حکام کے مطابق کاشغر کے اس جوڑے کو سزا سے قبل متعدد بار اس عمل سے
روکا گیا تھا۔
|
|
گزشتہ ایک سال سے زائد کے عرصے سنکیانگ کے حکام نے مردوں کی داڑھی بڑھانے
کے خلاف مہم کا آغاز کر رکھا ہے- حکام کے اس عمل کو انتہاپسند خیالات سے
منسلک کرتے ہیں۔
دوسری جانب سنکیانگ میں’’بیوٹی پروجیکٹ‘‘ کے نام سے بھی ایک مہم شروع ہے-
اس مہم میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنا سرکھلا چھوڑیں
اور حجاب لینا ترک کردیں- |