پاکستان کرکٹ پورڈ سے سوال

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ جس کھلاڑی کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی اس کو کپتان بنا دیا جاتا ہے ورلڈ کپ کے بعد ایک بار پھر بورڈ نے اپنے اوپر لگا یہ داغ مزید پکا اور گہرا کر دیا اور اظہر علی کو کپتان بنا دیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا اظہر علی حقیقت میں کپتانی کے اہل ہیں؟ کیا ون ڈے میں اس کی جگہ بنتی ہے؟ اگر ان سوالوں کا جواب پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہاں میں ہے تو وہ ہمیں یہ بتائے کہ کیا ورلڈ کپ کی ٹیم میں اس کی جگہ نہیں بنتی تھی؟ بورڈ کو اس پر بھروسہ نہیں تھا یا وہ ورلڈ کپ کھیلنے کا اہل نہیں تھا۔

جہاں تک کہ پہلے پندرہ کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنی اور جب محمد حفیظ کو واپس بلایا تو پھر بھی اظہر کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ ناصر جمشید کو بلایا گیا جو کسی بھی میچ میں ڈبل ہندسے میں بھی نہ پہنچ سکے۔ اگر اس وقت اس کیجگہ نہیں بنتی تھی تو یکسر اس کی کپتان کی حیثیت سے پوزیشن کیسے مضبوط ہوگئی۔ کیا بورڈ کے پاس اس کا جواب ہے۔ ہمارے ذہن کے مطابق تو اظہر علی کپتانی کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ عمر اکمل ، وہاب ریاض اس کے لئے بہتر تھے-
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 156443 views I live in Piplan District Miawnali... View More